ETV Bharat / bharat

غیر ریاستی ٹرک ڈرئیورز پریشان

author img

By

Published : Nov 14, 2019, 8:21 PM IST

ضلع پلوامہ اور اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کئے گئے تین الگ الگ حملوں میں 6 غیر ریاستی مزدوروں، ایک تاجر چار ڈرئیورز کی ہلاکت کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل ہوگئیں۔

کشمیر: نامساعد حالات کی وجہ سے غیر ریاستی ٹرک ڈرئیور پریشان

وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کا شکار ہونے والی میوہ صنعت کو آئے روز مختلف چلینجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

ضلع پلوامہ اور اننت ناگ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کئے گئے تین الگ الگ حملوں میں 6 غیر ریاستی مزدوروں، ایک تاجر چار ڈرئیوروں کی ہلاکت کے بعد تجارتی سرگرمیوں میں رکاوٹیں حائل ہوگئیں۔
ان واقعات کے رونما ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے غیر ریاستی ڈرائیوروں کو دیہات کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ تاکہ ان کی حفاظت کو ممکن بنایا جاسکے۔

ضلع اننت ناگ کے میر بازار، ونپوہ، قاضی گنڈ، سنگم، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سینکڑوں گاڑیاں جمع ہیں۔ ان غیر ریاستی ڈرئیوروں کا کہنا ہے کہ انہیں لوڈ کے انتظار میں یہاں ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے جس سے نہ صرف وہ ذہنی کوفت بلکہ میوہ کاشتکار و اس کی تجارت سے وابستہ افراد چھوٹے لُوڈ کیرئرس میں گاؤں سے سیب اکٹھا کر کے لاتے ہیں اور جموں سرینگر قومی شاہراہ پر موجود ٹرکوں میں لُوڈ کر کے ملک کی مختلف منڈیوں میں بھیجا جاتا ہے جس سے وقت کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیوروں نے حکومت کے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے نہ صرف وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں بلکہ مالی طور پر بھی خسارے میں آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی آنا ان کا معمول ہے اور وہ پوری طرح وادی کے حالات سے واقف ہیں۔ حالات کیسے بھی ہو انہیں ہمیشہ یہاں کے لوگوں کا بھرپور تعاون ملا ہے۔

لہذا وہ حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں ماضی کی طرح گاؤں میں ٹرک لُوڈ کرنے کے غرض سے جانے کی اجازت دی جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.