ETV Bharat / bharat

آن لائن مواد کے لیے مرکز نے نوٹیفیکیشن جاری کیا - نیوز چینلز

مرکزی حکومت نے اس سے قبل سپریم کورٹ میں ایک کیس میں وکالت کی تھی کہ آن لائن میڈیم کو ریگولیٹ کرنا ٹی وی سے زیادہ اہم ہے اور اب حکومت نے وزارت اطلاعات ونشریات کے تحت آن لائن خبر رساں ادارے دینے والے ذرائع کو لانے کے لیے ایک قدم اٹھایا ہے۔

آن لائن مواد کے لیے مرکز نے نوٹیفیکیشن جاری کیا

author img

By

Published : Nov 11, 2020, 1:04 PM IST

مرکزی حکومت نے بدھ کے روز آن لائن نیوز پورٹلز اور آن لائن مواد فراہم کرنے والوں کو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

موجودہ وقت میں ڈیجیٹل مواد کے ضابطے کے لیے کوئی قانون یا خود مختار ادارہ موجود نہیں ہے، پریس کمیشن پرنٹ میڈیا کے ریگولیشن نیوز چینلز کے لیے براڈ کاسٹرس ایسوسی ایشن اور اشتہار بازی کے ضابطے کے لیے اشتہاری معیارات کونسل آف انڈیا ہے، وہیں فلموں کے لیے سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن موجود ہے۔

گذشتہ ماہ سپریم کورٹ نے اوٹی ٹی پلیٹ فارمز پر خودمختار ضابطے کی مانگ کی درخواست پر مرکز کا جواب مانگا تھا، عدالت نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت، وزارت اطلاعات و نشریات اور موبائل ایسوسی ایشن کو نوٹس بھیجے تھے۔اس درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان پلیٹ فارمز کی وجہ سے فلم بینوں اور فنکاروں کو سینسر بورڈ سے بغیر کسی خوف اور سند کے اپنے مواد جاری کرنے کا موقع مل گیا ہے۔

وزارت نے ایک اور معاملے میں عدالت کو بتایا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، وزارت نے یہ بھی کہا تھا کہ عدالت میڈیا میں نفرت انگیز تقاریر کے پیش نظر رہنما اصول جاری کرنے سے پہلے ایک کمیٹی کو بطور امیکس مقرر کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نیوز پورٹلز کے ساتھ ہاٹ اسٹار، نیٹ فلکس اور ایمیزون پرائم ویڈیو جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارم بھی آتے ہیں، گذشتہ برس وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے کہا تھا کہ حکومت ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گی جس سے میڈیا کی آزادی متاثر ہو، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ فلموں پر بھی جس طرح کا ضابطہ موجود ہے اسے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارمز پر بھی ہونا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.