خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے۔
وزارت داخلہ نے خواتین کی حفاظت سے متعلق ریاستوں کو ایک تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر خواتین کے خلاف تھانے کے دائرہ اختیار سے باہر کوئی جرم ہوا ہے تو اس صورت میں ایک صفر ایف آئی آر (زیرو ایف آئی آر) درج کی جائے گی۔'
نیز قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔
وزارت نے خواتین کے خلاف ہو رہے جرائم کے معاملات میں پولیس کی کارروائی کو یقینی بنانے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 'مودی کو صرف اپنی شبیہ کی فکر ہے، فوجیوں کی نہیں'
خیال کیا جاتا ہے کہ اتر پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان اور کچھ دیگر ریاستوں میں خواتین کے خلاف حالیہ واقعات کے پیش نظر ایسا کیا گیا ہے۔