ETV Bharat / bharat

مرکز، اعلیٰ سطحی مذاکرت کے ذریعے مسئلہ سلجھائے: سی پی آئی ایم

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 10:40 PM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ (سی پی آئی ایم) نے بھارت اور چین کی لائن آف ایکچواَل کنٹرول (ایل اے سی) پر دونوں ممالک کی افواج کے مابین ہوئی پرتشدد جھڑپ میں ایک افسر سمیت دو جوانوں شہیدوں پر رنج و غم اور تکلیف کا اظہار کیا ہے۔

CPIM
CPIM

سی پی آئی ایم، پارٹی پولٹ بیورو نے پریس ریلیز میں کہا کہ 'یہ بدقسمتی ہے کہ لداخ کے پاس لائن آف کنٹرول پر کشیدگی اور تناؤ دور کرنے کے دوران گلوان وادی میں جھڑپ ہوئی جس کے سبب دونوں فریق زخمی ہوئے۔ اس سے قبل 6 جون کو فوجی افسران کا دو طرفہ اعلیٰ سطحی مذاکرہ شروع ہوا تھا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 'بھارتی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے فوجی افسر اس تنازع کو سلجھانے کے لیے جائے وقوع پر میٹنگ کر رہے ہیں۔

سی پی آئی ایم کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 'مرکز کو اس بارے میں سرکاری بیان دینا چاہیے کہ وہاں دراصل کیا واقعات ہوئے، حکومت سے یہ امید کی جاتی ہے کہ وہ اس تنازع کو سلجھانے کے لیے اعلیٰ سطحی مذاکرہ کر کے باہمی سمجھوتہ کے تحت امن بحال کرنے کے اقدام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.