ETV Bharat / bharat

یوم اساتذہ: ملک کے نام مرکزی وزیر تعلیم کا پیغام - teachers day special

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

centeral education minister messages on the occasion of teachers day
یوم اساتذہ: مرکزی وزیر تعلیم کا پیغام
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 10:33 AM IST

Updated : Sep 5, 2020, 10:40 AM IST

بھارت کے عظیم مفکر و دانشور ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کے 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج بھارت بھر میں یوم اساتذہ منایا جارہا ہے۔

ویڈیو

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے یوم پیدائش کے موقع پر مشہور مفکر اور سابق صدر ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ماہر تعلیم، مفکر اور سابق صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو ان کی پیدائش پر خراج تحسین پیش ہے'۔

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک نے ٹویٹ کرکے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

centeral education minister messages on the occasion of teachers day
مرکزی وزیر تعلیم کا پیغام

نشنک نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں یوم اساتذہ کے موقع پر تمام اہل وطن کو سلام پیش کرتا ہوں اور خاص کر تمام اساتذہ کے خدمت میں سلام عقیدت پیش ہے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'آئیے ہم اپنے اساتذہ، ماہرین تعلیم اور والدین کا شکریہ ادا کریں، جن کی برکت سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے'۔

'ہمارے اساتذہ، ہمارے ہیرو'

رمیش پوکھریال نشان نے صدر ڈاکٹر سرورپلی رادھا کرشنن کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات مثالی اور قابل ذکرہے'۔

ان کے علاوہ کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے بھی ٹویٹ کیا ہے کہ 'پوری کائنات ان لوگوں کے لئے استاد کی حیثیت رکھتی ہے، جو ہروقت کچھ نہ کچھ سیکھنا چاہتے ہیں۔ یوم اساتذہ مبارک!'

Last Updated : Sep 5, 2020, 10:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.