سینٹرل بورڈ آف اسکیںڈری ایجوکیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ کے لیے 21 لاکھ روپے عطیہ کرے گا۔
سی بی ایس ای کے سیکریٹری انوراگ تریپاٹھی نے ایک نوٹس جاری کیا ہے، نوٹس میں لکھا گیا ہے 'سی بی ایس ای نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ پی ایم ریلیف فنڈ کے لیے 21 لاکھ روپے دے گا، یہ پیسے ملازمیں کی مہانہ آمدن میں سے دیے جائیں گے، سبھی ملازمین نے رضاکارانہ طور پر یہ فیصلہ لیا ہے کہ وہ اپنی آمدن میں سے پی ایم ریلیف فنڈ میں پیسے دینے کے لیے تیار ہیں'۔
نوٹس میں مزید لکھا گیا ہے 'گروپ اے کے ملازمین نے اپنے دو دن کی تنخواہ، گروپ بی اور سی نے اپنے ایک دن کی تنخواہ پی ایم ریلیف فنڈ میں چندہ کے طور پر دینے کو کہا ہے'۔
ملک بھر سے مشہور و معروف تاجر، سرکاری ادارے، غیر سرکاری ادارے، عام لوگ اور سیاست دان اپنی جما پونجی میں سے کچھ پیسے پی ایم ریلیف فنڈ میں دے رہے ہیں۔
دنیا کے تقریباً سبھی ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور حکومتیں اس پر قابو پانے کی پرزور کوشش کر رہی ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ 30 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔