سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے کی تحقیقات کر رہی سی بی آئی کی ٹیم ممبئی کے سانتاکروز میں واقع ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس پہنچی۔ جمعہ کے روز آٹھ گھنٹے تک ریا چکرورتی سے پوچھ گچھ کے بعد سی بی آئی کی ٹیم آج پھر ریا سے پوچھ گچھ کرے گی۔
ریا چکرورتی کے علاوہ سی بی آئی نے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں ان کے بھائی شویک چکرورتی اور سشانت کے دوست سدھارتھ پٹھانی سے بھی پوچھ گچھ کی۔ معلومات کے مطابق سی آئی اے ریا اور سیموئل کے علاوہ آج بھی شویک، سدھارتھ اور سشانت کے اسٹاف سے آمنے سامنے پوچھ گچھ ہوگی۔
اس سے قبل اداکارہ ریا چکرورتی اپنے اور اہل خانہ کے جان کے خطرہ کا حوالہ دے کر ممبئی پولیس سے سیکورٹی طلب کی تھی۔
ای ڈی سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات منی لانڈرنگ کے نقطۂ نظر سے بھی کر رہی ہے اور اس سے پہلے بھی دو بار ریا سے پوچھ گچھ کرچکی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت نے 14 جون کو باندرہ میں واقع اپنے فلیٹ پر پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی، سپریم کورٹ نے اس کیس کی تحقیقات سی بی آئی کے حوالے کر دی تھا۔
راجپوت کے والد نے پٹنہ میں ایف آئی آر درج کروائی تھی جس میں انہوں نے اداکار کی گرل فرینڈ ریا اور دیگر افراد پر الزام لگایا تھا کہ ان کے بیٹے کو خود کشی کرنے کے لیے اکسایا گیا تھا۔