ذرائع کے مطابق سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سی بی آئی تفتیش کے لیے ریہا چکرورتی کو سمن بھیج سکتی ہے جبکہ سوشانت سنگھ کے دوست سدھارتھ پیٹھانی سے ڈی آر ڈی او گیسٹ ہاؤس میں سی بی آئی کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ ریہا چکرورتی پر سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں کئی طرح کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، سوشانت کے والد کے کے سنگھ کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر میں ریہا پر بلیک میلنگ، منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کی بات کی گئی ہے۔
یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ ریہا نے سوشانت کو کنبے سے الگ کرنے کی کوشش کی تھی، سی بی آئی ان تمام امور پر ریہا سے سوالات پوچھ سکتی ہے، اس سے قبل ای ڈی دو مرتبہ ریا سے سوالات کر چکی ہے۔
سی بی آئی نے سوشانت سنگھ راجپوت کیس میں سوالات کے لیے ریہا کے والد کو بھی سمن بھیجا ہے لیکن ریہا کے وکیل نے اس کی تردید کی ہے۔