گذشتہ 5 برس قبل ہونے والے 'ناردا اسٹینگ آپریشن' معاملے میں سی بی آئی نے ممتا حکومت کے وزیر سوبھیندو ادھیکاری اور کولکاتا کارپوریشن کے سابق مئیر سوبھن چٹرجی کو آواز کا نمونہ لینے کے لیے طلب کیا ہے۔
سی بی آئی نے دونوں کو نظام پیلیس میں واقع سی بی آئی کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ یہاں دونوں کے آوازوں کے نمونے لینے کے ساتھ ہی متعدد معاملات میں تفتیش بھی کی جا سکتی ہے۔
اس سے قبل بھی سوبھن چٹرجی کو آواز کا نمونہ لینے کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اپنی طلاق کے معاملے کا حوالہ دیکر مہلت طلب کر لی تھی۔
ناردا اسٹینگ آپریشن کے ویڈیو میں سابق میئر سوبھن چٹرجی کو بھی روپئے لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اسٹنگ آپریشن کرنے والے میتھیو سیموئل نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے روپئے میئر کے چیمبر میں ہی دیا تھا۔
تحقیقات میں سی بی آئی کو پتہ چلا ہے کہ جس وی آئی پی کوریڈور سے میتھیو سیموئل چیمبر میں داخل ہوئے تھے وہاں سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں لگا تھا۔ اس لیے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارد ہی اس معاملے میں اہم گواہ ہے۔
دوسری جانب اسی معاملے میں ریاست کے وزیر ٹرانسپورٹ سوبھیندو ادھیکاری کو بھی بھی طلب کیا گیا اس سے قبل بھی ان کو دو بار طلب کیا جا چکا تھا، لیکن وہ سی بی آئی کے دفتر حاضر نہیں ہوئے ہیں۔
سی بی آئی نے سوبھیندو ادھیکاری کے ہلدیہ دفتر میں تلاشی مہم بھی چلائی تھی اسی دفتر میں میتھیو سیموئل نے 14 اپریل سنہ 2014 کو سوبھیندو ادھیکاری کو روپئے دینے کا دعویٰ کیا تھا۔ اسی دوران سیموئل نے اسٹنگ آپریشن کیا تھا۔