سڑک وقومی شاہراہ کی وزارت نے موٹرحادثوں کے متاثرین کا کیش لیس علاج شروع کرنے کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنائے گی تاکہ متاثروں کا علاج آسان ہوسکے۔
وزارت نے بدھ کو یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا ہے کہ اس سلسلے میں موٹر گاڑی ایکٹ 1919 کے تحت ایک خاکہ تیار کیا جارہاہے۔وزارت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتطام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور نقل وحمل کے انچارج سکریٹریوں سے 10 جولائی تک منصوبہ سے متعلق تفصیلات تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔
منصوبہ کے تحت صارفین کو ضروری بیمہ کوور مہیا کرایا جائے گا۔ فنڈ کا استعمال سڑک حادثوں کے متاثرین کے علاج کے لئے اور حادثے میں جان گنواچکے لوگوں کے اہل خانہ یا زخمیوں کی نقصانات کی ادائیگی کے لئے کیا جائے گا۔