ETV Bharat / bharat

کولکتہ کارپوریشن کے نگران بورڈ کی میعاد میں توسیع

کلکتہ ہائی کورٹ نے آج ایک سماعت کے دوران کولکتہ کارپوریشن کے موجودہ نگراں بورڈ کی میعاد میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ 10 اگست تک کر دیا ہے۔جسٹس سنجیب بنرجی کے ڈویژن بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے مزید کہا کہ نگراں بورڈ کے ناظم کے سلسلے میں آئندہ 28 جولائی کو سماعت ہوگی۔

کولکتہ کارپوریشن کے نگران بورڈ کی معیاد میں توسیع

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 4:20 PM IST

موجودہ نگراں بورڈ کے ناظم فرہاد حکیم کے تقرری کا فیصلہ آئند 28 کو فیصلہ ہوگا۔ کولکتہ کارپویشن کی پانچ سالہ معیاد ختم ہو چکی ہے۔لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے میونسپل انتخابات کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔ایسے میں کولکاتا کارپوریشن کو چلانے کے لئے ریاستی حکومت نے میونسپل امور کے دستور کے مطابق ایک نگراں بورڈ کی تشکیل دی گئی اور فرہاد حکیم کو اس کا سربراہ مقررکیا گیا۔

جس کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں معاملہ دائر کیا گیا تھا۔جس پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے اسے جائز ٹہراتے ہوئے 20 جولائی تک کام کرنے کی اجازت دی تھی ۔جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی گئی تھی سپریم کورٹ نے اس معاملے کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا اس معاملے کی سماعت کلکتہ ہائی کورٹ ہی کرے گی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے آج اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے موجودہ نگراں بورڈ کے معیاد میں آئندہ 10 اگست تک توسیع کردیا ہے۔نگراں بورڈ کے سربراہ کے طور فرہاد حکیم کی تقرری کے خلاف بھی کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس سنجیب بنرجی کی ڈویژن بینچ نے آج نگراں بورڈ کے معیاد میں توسیع کرتے ہوئے مزید کہا کہ نگراں بورڈ کے ناظم کی تقرری پر آئندہ 28 جولائی کو شنوائی ہوگی۔

واضح رہے کہ نگراں بورڈ کے ناظم کے طور پر فرہاد حکیم کی تقرری کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی تھی۔لیکن کلکتہ ہائی کورٹ کے ملازمین کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کی وجہ سے کلکتہ ہائی کورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.