ETV Bharat / bharat

شہری مہاجروں کے لیے کفایتی کرایہ کے رہائشی کمپلیکس کو منظوری

حکومت نے شہروں میں مہاجروں کی رہائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کفایتی کرایہ کے رہائشی کمپلیکس بنانے کو منظوری دی ہے۔

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 3:10 PM IST

cabinet approval of rental housing  for urban migrants
کابینہ کی میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کے روز یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں کو بتایا کہ ’پردھان منتری آواس یوجنا۔شہری‘ کے تحت ایک ضمنی منصوبے کے طور پر شہری کمپلیکس اور غریبوں کے لیے کم کرایہ والے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے مالی امداد یافتہ اور خالی پڑے رہائشی کمپلیکسوں کو 25 سال کے لیے ’عایتی معاہدے‘ کے ذریعے کفایتی کرایہ رہائشی کملیکس میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

رہائشی کمپلیکس چلانے والی کمپنی کو کمپلیکس کو رہنے کے لائق بنانا ہوگا اور ان کمپنیوں کا انتخاب نیلامی کےعمل سے ہوگا۔

حکومت اور کمپنی کے معاہدے کی مدت 25 برس ہوگی۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے سے مینوفیکچرنگ انڈسٹری، مہمان نوازی، صحت کے شعبے میں خدمات فراہم کرنے والوں، گھریلو اور تجارتی اداروں اور تعمیر یا دیگر شعبوں میں لگے زیادہ تر افرادی قوت، مزدور،طالب علم وغیرہ کو فائدہ ہوگا جو دیہی علاقوں یا چھوٹے شہروں سے آتے ہیں۔

جاؤڈیکر نے کہا کہ ٹیکنالوجی انوویشن گرانٹ کی شکل میں اس منصوبے پر 600 کروڑ روپیے کے اخراجات کا امکان ہے جو تعمیر کے لیے منتخب انوویشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے والے پروجیکٹوں کے لیے جاری کی جائے گی۔

اس منصوبے سے شروعاتی طور پر تقریباً تین لاکھ خاندانوں کو فائدہ ملے گا۔

منصوبے سے شہری علاقوں میں کام کی جگہ سے قریب سستے کرایہ والی عمارتوں کی دستیابی ہوگی۔

اس سے غیر ضروری سفر،اژدہام اور آلودگی میں کمی آئے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا سے 58 فیصد ہلاکتیں مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئیں

کووِڈ۔19 وبا کے نتیجے کے بموجب ملک میں بڑے پیمانے پر مزدوروں اور شہری ٖغریبوں نے ہجرت کی ہے جو بہتر روزگار کے مواقع کی تلاش میں دیہی علاقوں یا چھوٹے شہروں سے شہری علاقوں میں آئے تھے۔

عام طور پر یہ مہاجر کرایہ بچانے کے لیے جھگی بستیوں، غیر رسمی اور غیر قانونی کالونیوں یا نیم شہری علاقوں میں رہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.