ETV Bharat / bharat

سی اے امتحان معاملے کی سماعت ملتوی - Chartered Accountants

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کی درخواست پر عدالت نے سی اے کے امتحان معاملے کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی ہے۔

supreme court
supreme court
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 2:25 PM IST

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انڈیا (آئی سی اے آئی) نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس کا زور ہونے کے پیش نظر چارٹرڈ اکاؤنٹنسی (سی اے) کے امتحانات کے انعقاد میں کچھ دقتیں پیش آرہی ہیں۔

آئی سی اے آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے 10 جولائی تک معاملے کی سماعت ملتوی کر دی ہے۔

آئی سی اے آئی کی جانب سے سینیئر وکیل رام جی شرینواسن نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کو بتایاکہ آئی سی اے آئی، سی اے امتحان کے 29 جولائی سے انعقاد کے امکانات تلاش کرنے کے سلسلے سبھی ریاستی حکومتوں سے رابطہ کررہی ہے۔

شریواستو نے دلیل دی کہ ملک میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئی سی آئی یہ معلومات حاصل کررہی ہے کہ سی اے کے امتحان کا انعقاد جاسکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں عدالت سے کچھ وقت دیئے جانے کا مطالبہ کیا اور جسٹس کھانولکر نے معاملے کی سماعت کے لیے 10 جولائی کی تاریخ مقرر کردی۔

انوبھا سریواستو سہائے اور دیگر نے سی اے امتحان میں آئی سی اے آئی کی۔ ’آپٹ۔ آؤٹ‘ اسکیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

عرضی گزار نے 29 جولائی سے 16 اگست کے درمیان آئی سی اے آئی کی جانب سے منعقد ہونے والے سی اے امتحان کے سلسلے میں آپٹ آؤٹ متبادل منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.