اتر پردیش پولیس کے مطابق 38 افراد کو اس چارج شیٹ میں نامزد کیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کے قتل کے معاملے میں ملزم بنایا گیا ہے۔ ان میں پرشانت نٹ کا بھی نام شامل ہے۔
خیال رہے کہ پرشانت نٹ ابھی پولیس کی حراست میں ہے۔
پولیس 5 افراد کے تعلق سے یہ دعوی کیا ہے کہ ان لوگوں نے ہی انسپکٹر سبودھ کمار کا محاصرہ کر نے کے بعد ان میں سے ایک نے انہیں گولی مار دی تھی۔
پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق سخت گیر ہندو تنظیم بجرنگ دل کے رہنما اور تشدد معاملے کے اہم ملزمین میں سے سے ایک یوگیش راج پر تشدد پھیلانے اور آگ زنی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
کورٹ اس معاملے میں نوٹس لینے کے بعد معاملے کا ٹرائل شروع کرے گا۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس 3 دسمبر کو بلند کے سیانہ علاقے میں مبینہ طور پر گائے کے گوشت ملنے کے بعد تشدد پھیل گیا تھا۔ اس تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار سنگھ کو سخت گیر ہندو تنظیم بجرنگ دل کے رکن کے ذریعے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔