وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج 2020-21 کا بجٹ پیش کررہی ہیں، اس بجٹ میں انہوں نے صحت کے شعبے کے لیے 69 ہزار کروڑ مختص کیے ہیں۔
ساتھ میں حکومت نے ٹی بی کے مرض کو 2025 تک ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جس کے لیے وہ 'ٹی بی ہارئے گا، دیش جیتے گا ' پروگرام کو لانچ کرے گی۔
نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت نے اس عام بجٹ میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے نئے کالج کا قیام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی وزیر نے سستے قیمتوں پر دوائی مہیا کرانے کے لیے ملک کے تمام اضلاع میں 'جن اوشدھی کیندر' کو بڑھانے کی تجویز پیش کی۔
ساتھ میں انہوں نے صحت، تعلیم میں باہر نوکری کے لیے برج کورس کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
بجٹ 2020: شعبہ صحت میں کیا خاص ہے؟
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج 2020-21 کا بجٹ پیش کررہی ہیں، اس بجٹ میں انہوں نے صحت کے شعبے میں اہم اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے امیدیں بندھی ہیں۔