ETV Bharat / bharat

چین کی پُرتشدد کارروائی کے بعد بی ایس این ایل نے سخت قدم اٹھایا

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 6:44 PM IST

وادی گلوان میں چین کے پرتشدد عمل کے بعد بھارت نے چین کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

بھارت اور چین میں تناؤ
بھارت اور چین میں تناؤ

چین کو فوجی سطح سے لے کر تجارتی شعبے میں دھچکا دیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بی ایس این ایل نے چین سے کئے گئے اپنے معاہدے منسوخ کر دیے ہیں۔

بی ایس این ایل کے ساتھ ساتھ ایم ٹی این ایل کے ٹینڈرز منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

اس کے بعد بھارتی ریلوے نے چین کی کمپنیوں کے ساتھ تمام معاہدے منسوخ کردیے ہیں۔

بی ایس این ایل کے 4 جی آلات کو اپ گریڈ کرنے کے لئے چینی سامان استعمال نہیں کیا جائے گا۔ 4 جی سسٹم میں اپ گریڈیشن بی ایس این ایل کے بحالی پیکیج کا ایک حصہ ہے۔

محکمہ نے بی ایس این ایل سے اس سلسلے میں دوبارہ اپنے ٹینڈر پر کام کرنے کو کہا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ محکمہ نجی موبائل سروس آپریٹرز کو پیغام بھیجنے کے لئے سرگرم عمل ہے، تاکہ چین میں بنائے گئے سامان پر انحصار کم ہوسکے۔

چین کے خلاف ملک کے مختلف حصوں سے آواز اٹھائی گئی ہے۔ لوگوں نے کئی جگہوں پر احتجاج بھی کیا۔

ان کا مطالبہ ہے کہ چینی کمپنیوں کو دیا گیا معاہدہ منسوخ کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس تصادم میں جہاں بھارت کے 20 فوجی جوان ہلاک ہوئے۔ وہیں 40 چینی فوجی مارے گئے۔ اس میں ان کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سخت لہجے میں چین کو متنبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فوجی کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

اگر کوئی اشتعال انگیزی کرتا ہے تو اس کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

لداخ میں سڑک کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ چین ہمیشہ اس تعمیر پر اعتراض کرتا رہا ہے۔

اگر یہ سڑکیں تعمیر کی گئیں تو بھارت کے لئے ایل اے سی پر جانا آسان ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.