برطانیہ میں چین کے سفارتخانہ نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'چینی سفارتخانہ نے برطانیہ کے ایسیکس میں ایک ٹیم بھیجی ہے۔ اس ٹیم نے مقامی پولیس سے ملاقات کی ہے۔'
پولیس کا کہنا ہے کہ 'وہ مہلوکین کی شناخت کرنے کی کوششش کر رہے ہیں اور ان کی قومیت کی ابھی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔'
واضح رہے کہ بدھ کے روز ایسکس کاؤنٹی کے واٹر گلیڈ انڈسٹیریل پارک میں ایک ٹرک کنٹینر سے 39 لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ ٹرک کے ڈرائیور کو، جو شمالی آئرلینڈ کا باشندہ ہے، قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔