برکس۔سی سی آئی نے 'نوجوانوں کے عالمی دن' کے موقع پر برکس۔سی سی آئی ینگ لیڈرس پروگرام کے تحت اپنی ویب سائٹ لانچ کی'۔ وشواس ترپاٹھی نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کے لیے ان کے افکار و خیالات کو فروغ دینے والی ایسی پالیسیز بنائے جانے کی ضرورت ہے جن سے ایک مضبوط نیٹ ورک بنانے میں مدد مل سکے'۔
وشواس ترپاٹھی نے کہاکہ'اس مقصد سے نوجوانوں کے آس پاس کی تہذیبی، معاشرتی اور معاشی امور پر توجہ مبذول کروانا ہے'۔ آپ کو بتا دیں کہ'وشواس ترپاٹھی یو این آئی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ' عالمی یومِ نوجوانان 2020 کا تھیم، 'یوتھ انگیزمینٹ فار گلوبل ایکشن' ہے۔ اس مقصد مقامی، قومی اور عالمی سطح پر نوجوانوں کی استعداد و صلاحیت پر پتہ لگانا اور اسے تقویت پہنچانا'۔
انہوں نے کہا کہ برکس۔سی سی آئی ینگ لیڈرس اس مقصد کے حصول میں ممد و معاون ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ' نوجوان کاروباری زراعت پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے اسے فروغ دے سکتے ہیں۔ پروگرام میں برکس اور دیگر دوست ممالک کے نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے'۔
برکس۔ سی سی آئی ینگ لیڈرس پروگرام کے صدر اور برکس سی سی آئی کے نائب چیئرمین سمیپ شاستری نے کہاکہ' میرا ماننا ہے کہ نوجوانوں میں کافی استعداد ہے اور وہ دنیا میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ معیشت میں نوجوانوں کے کردار اور اہمیت پر توجہ دینے کے ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے تاکہ وہ صرف اپنے ملک ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا کی ترقی میں کردار اور ذمہ داری ادا کرسکیں'۔
مزید پڑھیں:
سوڈان: مختلف قبائل کے درمیان بھیانک تشدد
ساشتری نے جمعرات کو لانچ کی جانے والی ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور 'نوجوان صنعت کاروں کی 100 کامیاب کہانیاں' کے عنوان سے کتاب شائع کرنے کا اعلان بھی کیا'۔ جنوبی افریقہ میں انٹر افریقن کنسلٹنسی اینڈ ریمنڈنس ٹریڈرس کے بانی اور سی ای او اور جنوبی افریقہ یوتھ اسوسی ایشن کے بانی ریمنڈ سلبوائے ماٹللا نے کہاکہ' ہمیں ایک مضبوط تجارتی ترقی کے لیے خود کو تیار رکھنا ہے اور کسی امپلائر اور رہنما کے نقطہ نظر سے غور و خوض کرنے کی ضرورت ہے'۔