اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ پینی ٹینٹیئری سسٹك کے مطابق شمالی صوبہ پارا کی ایک جیل میں پیر کو قیدیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں 16 قیدیوں کی موت ہو گئی۔ اسی دوران دريوں کے جلانے سے دم گھٹنے پر مزید 41 قیدیوں کی موت ہو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ الٹامیرا ریجنل ریکوری سینٹر میں ناشتہ کے وقت دو حریف گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں ایک گروہ کے ارکان نے جیل کے ان دو گارڈوں پر حملہ کردیا جہاں مخالف گروہ کے ارکان کو رکھا گیا تھا۔
جیل کے افسر جرباس باسكونسولیس نے کہا یہ بہت مہلک حملہ تھا، جس کا مقصد مخالف ارکان کا خاتمہ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا وہ جیل کے اندر گئے، آگ لگائی اور قیدیوں کو مار ڈالا۔ یہ ایک منظم اور پہلے سے تیار کیا ہوا حملہ تھا
اسٹیٹس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق جیل کو 163 قیدیوں کو رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا، لیکن یہاں قیدیوں کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ (343 )تھی۔ حالیہ برسوں میں برازیل کی جیلوں میں حریف گروہوں کے درمیان خونریز جھڑپیں عام بات ہو گئی ہے۔