اس سلسلے میں لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ لڑکا اتوار کی صبح چار بجے ضرورت کے لیے گھر سے باہر نکلا تھا اور اس کے بعد اس نے کہا کہ میں ذرا دوڑ لگا کر آتا ہوں۔ اس کے بعد جب وہ گھر آیا تو اس کی حالت ناقابل بیان تھی۔
نوجوان کے مطابق اس کو علاقے کے چند نوجوانوں نے پکڑ لیا۔ ان میں سے ایک لڑکے کا نام سنیل تھا۔نوجوان کے اہل خانہ کے مطابق ان لوگوں نے اس کے منہ پر کپڑا باندھ دیا اور اس کو کہیں لے گئے۔ وہاں پر جاکر ان لوگوں نے اس کا نام پوچھا۔ وہ اس سے بار بار کہہ رہے تھے کہ جے شری رام بولو۔ اس نے بولنے سے انکار کیا تو ان لوگوں نے اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی ۔جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی۔