ETV Bharat / bharat

کورونا سے مقابلے کے لیے اس طرح بڑھائیں اپنی قوتِ مدافعت

رنگوں کا تہوار یعنی ہولی بھی اب کورونا کے حملے کی زد میں آگئی ہے۔ لوگوں نے وائرس پھیلنے کے خوف سے اس تہوار کے موقعے پر بھی خود کو اپنے گھروں تک محدود کرلیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 1, 2020, 1:52 PM IST

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

فی الحال ایک اچھی بات یہ ہے کہ لوگوں میں اب اس وباء سے لڑنے کا عزم بڑھ رہا ہے۔ معالجین اور ماہرین پہلے ہی لوگوں کو بتا چکے ہیں کہ اُنہیں اس وباء سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے حفظانِ صحت کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوگی، وہ اس بارے میں ہمیں تمام ضروری باتیں بتا چکے ہیں۔

وائرس کے حملے سے لڑنے کے لیے احتیاطی اقدامات میں اب اس بات کا بھی اضافہ کیا گیا ہے کہ ہم کس طرح کی خوراک اور وٹامن ( اگر کسی میں ان کی کمی ہو) کھا کر اپنی قوت مدافعت کو بڑھا سکتے ہیں۔ تاکہ ہمیں وباء سے لڑنے کی مزید قوت حاصل ہو۔

ماہرِ غذائیت اور تندرستی سے متعلق مشورہ دینے والے ڈاکٹر لیہاری سرپنانی کا کہنا ہے کہ ایک انسان کی قوت مدافعت اُسے صحت مند رکھنے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 'ہم وہی ہیں، جو ہم کھاتے ہیں۔ جو خوراک ہم کھاتے ہیں، وہ ہمارے طبی صحت کو بنانے میں ایک بڑا کردار ادا کرتا ہے'۔

ڈاکٹر لیہاری کا مزید کہنا ہے کورونا جیسے وائرس نمی کے ماحول میں پرورش پاتا ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے ہاتھ پندرہ سے تیس سیکنڈ تک اچھی طرح اور بار بار دھونے چاہیے،گندی جگہوں کو چھونے سے بچنا چاہیے، خود کو صاف رکھنا چاہیے ۔ ان اقدامات سے ہمیں خود کو وائرس کے حملے سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔

حفظانِ صحت کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لیہاری نے کہا کہ چھینکنے سے وائرس آسانی سے پھیل سکتا ہے، خاص طور سے جب لوگ اپنے ہاتھوں پر چھینکنے کے بعد مختلف جگہوں کو چھولیتے ہیں۔ وباء کے پھیلائو کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہوگی۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

اس لیے جب آپ کو چھینکنا ہو تو اپنے منہ کو ڈھانپ لیں اور اس کے لیے نیپ کن( جس کا ایک بار استعمال کرکے پھینکا جاتا ہے ) کا استعمال کریں۔ اگر آپ اپنے ( کپڑے کی) رومال استعمال کریں گے تو پھر اسے تب تک دوبارہ استعمال نہ کریں جب تک آپ اسے دھو نہ لیں، برعکس صورت میں آپ خود کو آلودہ کریں گے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

ایک اور بہتر طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ چھینکتے وقت اپنی کہنی کے خم کو آگے کر کے چھینکیں، اس طرح سے جرثوموں کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

خوراک جس کی بدولت ہم اپنی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر لیہاری نے رائے دی کہ وہ غذا جس کا رنگ روشن ہو، جیسے انار، خربوزہ، تربوزہ، آم، دالیں اور بھورے چاول وغیرہ یہ سب ایسی غذائیں ہیں جن میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے غذائی عناصر موجود ہیں اس لیے آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے اپنی روز مرہ کی خوراک میں ان چیزوں کا اضافہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

انہوں نے کہا کہ اپنے جسم میں وٹامن کی سطح کا متواتر جانچ کریں اور غذائیت سے بھر پور خوراکیں کھائیں۔ اگر جسم میں وٹامن کی کمی ہو تو اس کے لیے سپلیمنٹ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح سے آپ اپنی قوت مدافعت میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

اگرچہ حفظانِ صحت کا خیال رکھنے اور بہتر غذا کھانے سے ہماری قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے ۔ لیکن سپلیمنٹ کے ذریعے ہم اپنے جسم میں وٹامن کو متوازن رکھ سکتے ہیں۔سورج کی روشنی بھی انسانی جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتی ہے۔ اس لیے سورج کی روشنی میں بیٹھنا ِاس وقت ضروری ہے۔

اہم باتیں:

1: اپنے ہاتھ کم از کم پندرہ سے بیس سیکنڈ تک اچھی طرح دھونا

2: چھینکتے اور کھانستے وقت رومال یا نیپ کن( جسے ایک بار استعمال کرنے کے بعد پھینکا جاتا ہے)کا استعمال کرنا

3: روشن رنگ کی غذا ئیں کھانا

4: ہر دن ایک اچھی خاصی مقدار میں دھوپ سینکنا

5: چھاپڑی فروشوں ( سڑکوں پر کھلے میں فروخت ہونے والی سبزیاں) سے سبزیاں نہ خریدنا

6: اپنی خوراک میں سلاد، سبزیاں اور تازہ پھل استعمال کرنا

7: ایسی غذائیں استعمال نہ کرنا، جسے صفائی اور پاکیزگی کے اہتمام کے ساتھ تیار نہ کیا گیا ہو

8: روزانہ کی خوراک میں سبزیاں، بادام اور زیادہ پانی استعمال کرنا

9: جوس کے بجائے تازہ پھل کو ترجیح دینا

10: اپنی جسم میں وٹامن کی موجودگی کی متواتر جانچ کراتے رہنا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.