ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون میں کتابوں کا ساتھ - نیشنل بک ٹرسٹ

ملک میں کورونا بحران کے دوران لوگوں کی ذہنی حالت اور افسردگی کو دور کرنے اور لاک ڈاؤن میں جذباتی طور پر مضبوط بنانے میں کتابوں نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

کتابوں نے لاک ڈاؤن میں لوگوں کی افسردگی کم کی

author img

By

Published : Jun 20, 2020, 11:02 PM IST

نیشنل بک ٹرسٹ کے ذریعہ’لاک ڈاؤن میں ذہنی چیلنجز‘کے عنوان سے ہفتے کے روز منعقدہ ایک ویبنار میں مقررین نے یہ بات کہی۔ ویبنار میں نیشنل بک ٹرسٹ کے صدر گووند پرساد شرما، ڈائریکٹر یوراج ملک اور ایڈیٹر کمار وکرم کے علاوہ کئی دوسرے ماہر نفسیات اور ماہرین اور کتابوں کی اشاعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

مسٹر شرما نے کہا کہ کتابیں نہ صرف ہمیں علم دیتی ہیں بلکہ ہمیں جذباتی طور پر بھی مضبوط بناتی ہیں اور ہمیں ذہنی طور پر بھی تقویت دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کتابوں سے ہم کورونا وبا کے بارے میں جانتے ہیں اور اس سے لڑنے کے اقدامات کے بارے میں بھی جانتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران بہت سے لوگوں کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور انہیں تنہائی کا احساس بھی ہوتا تھا، لیکن ٹرسٹ کے ذریعہ شائع شدہ کتابوں نے ان کی تنہائی کو دور کرنے کے لئے کام کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.