اردو لائبریری ٹرسٹ اور اردو بک سیلرس ایسوسی ایشن مالیگاؤں کے اشتراک اردو زبان، ادب، تہذیب و ثقافت کی بقاء و فروغ کیلئے مقامی سطح پر شہر مالیگاؤں پانچ روزہ اردو کتاب میلہ میں دو لاکھ سے زائد کتابوں کی نمائش کی جائے گی۔ سینئر صحافی مختار عدیل نے اس بات کی اطلاع دی۔
مختار عدیل نے کہا کہ اردو کتاب میلہ کا مشن ہے کہ ہر گھر میں اچھی کتابوں کی ایک چھوٹی الماری ہو۔ نیز ہر گھر میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگی پر کتابیں ہوں۔ ہر گھر میں اولیاء اللہ، صالحین و فاتحین کے سچے واقعات کی کتابیں موجود ہو۔
آج کے اس شوسل میڈیا دور اور موبائل کلچر سے نئی نسل کو نجات دلانے کا ایک راستہ یہ بھی ہے۔ اردو کتاب میلہ میں مخلتف تقاریب و مقابلہ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ سیرت کوئیز، سیرت تقریری مقابلہ، بیت بازی، نعت خوانی مقابلہ، ہزل گوئی، خوش نویسی، مضمون نویسی، مقابلہ جاتی امتحانات سیمینار، کرئیر گائیدنس سیمینار۔