پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک لاش کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔ اس لاش کی شناخت 48 سالہ بھوان چندرا کی حیثیت سے کی گئی ہے جو سکٹر 18 کا رہنے والا ہے
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتہ چلا کہ لاش بھوان کی ہے جو ایک سنیما ہال میں کام کرتا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ اس شخص کی پیٹھ پر ایک زخم کا نشان موجود ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ونیت جیسوال کا کہنا ہے کہ انہوں نے فارنسک ٹیم کو طلب کیا ہے ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔