مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن آج بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنی پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گی۔
بی جے پی کے قومی ترجمان سنجے میوکھ نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ پٹنہ کے ہوٹل چانکیا میں آج صبح دس بجے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بہار بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کریں گی، اس دوران بہار بی جے پی انچارج بھوپندر یادو، انتخاب انچارج دیویندر فڑنویس، بہار بی جے پی کے صدر سنجے جیسوال سمیت بی جے پی کے دیگر رہنما موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020: خواتین کو تحفظ اور بہتر تعلیم پر ووٹ کرنے کا فیصلہ
بتا دیں کہ جے ڈی یو نے پہلے ہی اسمبلی انتخابات کو لے کر اپنا منشور جاری کر دیا ہے، اسی کے ساتھ ہی ایل جے پی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے 'وژن ڈاکیومنٹ' اور کانگریس 'بدلاؤ پتر' کے نام سے اپنا انتخابی منشور جاری کیا ہے نیز عظیم اتحاد کی جانب سے ایک مشترکہ انتخابی منشور بھی جاری کیا گیا تھا۔