ETV Bharat / bharat

سشانت سنگھ کیس: بی جے پی نے فیصلے کا خیرمقدم کیا - سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم

بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شہنواز حسین نے کہا کہ 'پارٹی نے سی بی آئی انکوائری کے حق میں عدالت عظمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے'۔

bjp welcomes supreme court decision in shashant singh rajput case
سشانت سنگھ راجپوت کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم: بی جے پی
author img

By

Published : Aug 20, 2020, 8:31 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے کی سی بی آئی انکوائری کے لئے بہار حکومت کی سفارش کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اس معاملے کی تحقیقات روکنے کی مبینہ کوشش کرنے پر مہاراشٹر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہ نواز حسین نے کہا کہ 'اب یہ معاملہ روکاوٹ کاشکار نہيں ہو گا اور انصاف ہو گا۔ لوگ سپریم کورٹ کے فیصلے سے خوش ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اب سچائی سامنے آئے گی'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'مہاراشٹر حکومت اس کیس کی تحقیقات میں روڑے اٹکا رہی تھی'۔

شاہ نوازحسین نے مزید کہا کہ 'سپریم کورٹ کا فیصلہ سشانت سنگھ راجپوت کے لیے انصاف کی جانب پہلا قدم ہے۔ مہاراشٹر حکومت کو سی بی آئی انکوائری میں تعاون کرنا ہوگا'۔

مہاراشٹرا حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اسے جواب دینا چاہئے کہ وہ اب تک کن لوگوں کو بچانے کی کوشش کررہی تھی'۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار موت کی سی بی آئی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔

یہ فیصلہ جسٹس رشیکیش رائے کی یک رکنی بنچ نے آج سنایا ہے۔ عدالت عظمی نے ممبئی پولس سے اس معاملے میں اب تک جمع ہونے والے تمام شواہد سی بی آئی کے حوالے کرنے اور مہاراشٹرا حکومت کو تحقیقات میں سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 'ضرورت پڑنے پر سی بی آئی بھی تازہ مقدمہ درج کرنے کے لئے آزاد ہے'۔

سشانت سنگھ راجپوت کو گزشتہ 14 جون کو ممبئی کے مضافاتی علاقہ باندرہ میں اپنے اپارٹمنٹ کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔

اداکار کی موت کا معاملہ ان کی آبائی ریاست بہار میں توجہ کا مرکز رہا ہے، جہاں آئندہ چند مہینے میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.