سترہویں لوک سبھا کے دوسرے اجلاس میں حکمراں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو مشرقی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ہونے والے علاقائی ہمہ جہت اقتصادی شراکت(آرسیپ) معاہدہ سے بھارت کے الگ رہنے کے فیصلے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بتائی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے لائبریری ہال میں جی ایم سی بال یوگی آڈیٹوریم میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی موجود نہیں تھے۔ پارٹی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں یہ میٹنگ ہوئی۔ صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے ایک پرزینٹیشن دیا اور آرسیپ معاہدہ اور بھارت کے اس سے ہٹنے کے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کے حالیہ غیر ملکی دوروں بالخصوص برکس چوٹی کانفرنس کے لیے برازیل اور ہندوستان آسیان چوٹی کانفرنس کے لیے تھائی لینڈ کے دورے کے بار ے میں ممبران پارلیمنٹ کو بتایا۔
رکن پارلیمان کو بیرون ممالک دورے کی معلومات دی گئی - مودی کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات
بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو آر سی ای پی سے بھارت کی علیحدگی کے فیصلے اور وزیر اعظم کے بیرون ملک دورے کی تفصیلات بتائی گئی۔
![رکن پارلیمان کو بیرون ممالک دورے کی معلومات دی گئی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5116426-1000-5116426-1574182487474.jpg?imwidth=3840)
سترہویں لوک سبھا کے دوسرے اجلاس میں حکمراں بی جے پی کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں ارکان پارلیمنٹ کو مشرقی ایشیا کے ملکوں کے ساتھ ہونے والے علاقائی ہمہ جہت اقتصادی شراکت(آرسیپ) معاہدہ سے بھارت کے الگ رہنے کے فیصلے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات بتائی گئی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے لائبریری ہال میں جی ایم سی بال یوگی آڈیٹوریم میں ہوئی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی موجود نہیں تھے۔ پارٹی صدر اور وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں یہ میٹنگ ہوئی۔ صنعت و تجارت کے وزیر پیوش گوئل نے ایک پرزینٹیشن دیا اور آرسیپ معاہدہ اور بھارت کے اس سے ہٹنے کے فیصلے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے بھی وزیر اعظم مسٹر مودی کے حالیہ غیر ملکی دوروں بالخصوص برکس چوٹی کانفرنس کے لیے برازیل اور ہندوستان آسیان چوٹی کانفرنس کے لیے تھائی لینڈ کے دورے کے بار ے میں ممبران پارلیمنٹ کو بتایا۔
bengal
Conclusion: