ETV Bharat / bharat

گجرات فساد کی متاثرہ بلقیس بانو سے خصوصی بات چیت

سنہ 2002 کے گجرات فسادات میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بلقیس بانو کو 17 برس کے بعد سریم کورٹ سے انصاف ملا ہے۔

bilkis-bano-to-give-a-fund-to-help-other-victims-1-1
author img

By

Published : Apr 27, 2019, 3:31 PM IST

ہمارے نمائندے روشن آرا نے جب بلقیس بانو اور ان کے شوہر یعقوب پٹیل سے بات چیت کی تو ان دونوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی 17 برس کی محنت رنگ لائی۔

سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے بلقیس بانو کو معاوضے کے طور پر 50 لاکھ روپے، ان کی پسند جگہ پر ایک مکان اور سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی ہدا یت دی ہے۔

بلقیس بانو کی 17 برس کی محنت رنگ لائی۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بلقیس بانو نے کہا کہ وہ معاوضے کا ایک حصہ جنسی زیادگی کی شکار خواتین اور بچیوں کو عطیہ کرے گی۔

ان کا کہنا ہے:'میں ان پیسوں کا ایک حصہ فرقہ وارانہ فسادات اور جنسی زیادتیوں کا شکار ہونے والی خواتین کو انصاف دلانے اور ان کے بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرنے پر خرچ کرنا چاہتی ہوں۔'

بلقیس نے کہا کہ ان کی اپنی تمام خواہشیں اور ارمان ختم ہوچکے ہیں لیکن اپنی بیٹی کی بہتر پرورش کے خواب کو زندہ رکھا ہے۔

وہ معاوضے کے طور پر ملنے والے پیسے کا استعمال اپنے بچوں کی تعلیم اور انہیں ایک بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے کریں گی۔

وہ اپنی بیٹی کو وکیل بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا چاہتی ہیں۔ بلقیس کو یقین ہے کہ ان کی بیٹی وکیل بننے کے بعد کل اسی عدالت میں دوسروں کو انصاف دلانے کے لیے کھڑی ہوں گی۔

اپنی عدالتی جد و جہد کے تعلق سے ان کا کہنا تھا:'میں نے ہیمشہ کہا کہ میری فتح ان تمام خواتین کی جیت ہے جنہوں نے ظلم و ستم کا سامنا کیا، مگر کبھی عدالت تک نہیں پہنچ پائیں۔'

اس سے قبل گجرات کی حکومت نے بلقیس بانو کو پانچ لاکھ روپے کی پیشکش کی تھی، لیکن انہوں نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

متاثرہ بلقیس بانو کے شوہر یعقوب پٹیل نے ای ٹی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں کے دوران انھیں انصاف کے حصول میں نہایت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا، لیکن پہاڑ کے چٹان کی طرح بلقیس بانو کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کے شکر گزار ہیں، جنھوں اس سفر میں دامے، درہمے، قدمے اور سخنے ان کا ساتھ دیا اور شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

سنہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات کے دوران احمدآباد کے قریب رھنی کپور گاؤں میں ایک مشتعل ہجوم نے بلقیس کے اہل خانہ پر حملہ کیا تھا، جہاں بلقیس بانو کے اہل خانہ کے تقریبا 14 افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

اس حملے کے دوران پانچ مہینے سے حاملہ بلقیس بانو کے ساتھ گینگ ریپ کیا گیا اور ان کی تین سالہ لڑکی صالحہ کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ اس وقت بلقیس بانو 20 برس کی تھیں۔

بلقیس بانو کیس کی ابتدا احمدآباد میں ہوئی تھی۔ لیکن ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ اور گواہوں کو ڈرانے دھمکانے کے خدشے کے پیش نظر اس کیس کو 2004 میں بامبے ہائی کورٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔

چار برس بعد 21 جنوری 2008 کو ایک خصوصی عدالت نے 11 افراد کو قتل اور گینگ ریپ کا قصوار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اس معاملے میں پولیس اور ڈاکٹر سمیت سات افراد کو بری کر دیا گیا تھا۔

سنہ 2002 میں ہونے والے مسلم مخالف فسادات میں ایک ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے جس میں اکثریت مسلمانوں کی تھی۔

گجرات کے گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس میں آگ لگنے کی وجہ تقریبا 60 کارسیوک ہلاک گئے تھے۔ اس سانحہ کے بعد ریاست بھر میں فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔

Intro:سن 2002 کے گجرات فسادات میں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی بلقیس بانو کو 17 سال کے بعد سپریم کورٹ سے انصاف ملا ہے گزشتہ 23اپریل کو سپریم کورٹ نے گجرات حکومت سے بالقیس کو معاوضے کے طور پر 50 لاکھ روپے ایک گھر اور سرکاری ملازمت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت اردو نمائندہ روشن آرا نے بلقیس بانو اور ان کے شوہر یعقوب پٹیل سے خصوصی بات چیت کی بلقیس بانو نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ کیا اور معاوضے کے طور پر اتنی بڑی رقم دیں اب وہ اس رقم کا ایک حصہ ان کے جیسی جنسی زیادتی کا شکار ہوئی خواتین کو دیں گیں اس کے ساتھ ہیں اس پیسوں کا وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے خرچ کریں گی بالقیس بانو نے مزید کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فساد متاثرین کو جلد سے جلد انصاف میں لے اور جن بھی خواتین کے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا ہے ان کے حق میں عدالت فیصلہ کرے بلقیس بانو اجتماعی عصمت دری کی شکار بالقیس بانو کے شوہر یعقوب پٹیل نے کہاں کے انہیں گزشتہ 17 سالوں میں بہت ساری تکالیف کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہر وقت وہ بلقیس کے ساتھ رہے اور ان کی انصاف کی لڑائی میں انہیں سپورٹ کرتے رہے اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ان کی مصیبت کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور ان کی انصاف کی لڑائی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ساتھ ہی انہوں نے سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ بڑے ہی فخر کی بات ہے کہ بالکل جیسی لڑکی کو انصاف مل پایا لیے دنیا کے لیے ایک مثال ہے یعقوب پٹیل بالقیس بانو

Body:GUJ_AHD_101_27APRIL2019_BILKIS_BANO_1TO1_ROSHANARA

Conclusion:GUJ_AHD_101_27APRIL2019_BILKIS_BANO_1TO1_ROSHANARA
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.