ETV Bharat / bharat

بہار: ریاستی وزیر کو اپنے ہی حلقے میں مخالفت کا سامنا

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 11:12 AM IST

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل سبھی اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں پہنچ رہے ہیں جس کے بعد مقامی اور گاؤں والوں کی ناراضگی کا اور سخت احتجاج کا سمانا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے متعدد ویڈیوز سامنے آئے ہیں جس میں دیکھا گیا ہے کہ وزیر ہوں یا رکن اسمبلی کو مقامی افراد نے گاؤں میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے یا انہیں بھگا دیا ہے۔

ووٹ مانگنے پہنچے وزیر وجے کمار کو گاؤں والوں نے بھگایا

بہار کے لکھی سرائے اسمبلی نشست سے بی جے پی کے امیدوار اور بہار کے لیبر وسائل کے وزیر وجئے کمار سنہا کو مقامی افراد کی سخت مخالفت کا سامنا رہا۔ سنہا ووٹ مانگنے لکھی سرائے کے ترہاری گاؤں پہنچے تھے جہاں مقامی افراد نے ان کی مخالفت شروع کر دی اور ان کے خلاف مردآباد کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔

گاؤں میں لوگوں کی شدید مخالفت دیکھ کر وزیر کو بغیر کچھ کہے سنے وہاں سے لوٹنا پڑا۔ اگرچہ وزیر کے ساتھ موجود لوگوں نے گاؤں والوں کو راضی کرنے کی پوری کوشش کی، لیکن لوگوں نے ان کی ایک نہیں سنی اور انہیں واپس کردیا۔

مزید پڑھیں: بہار اسمبلی انتخابات 2020 اور مسلمان

اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں انہیں کامیابی حاصل ہوئی اور رکن اسمبلی بننے کے بعد وزیر ایک بار بھی گاؤں نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے گاؤں میں کسی بھی طرح کی ترقیاتی کام کیے، جس کے لیے ہم نے ان کی مخالفت کی، اب پھر سے ووٹ مانگنے کے لیے وہ آگئے۔

بتادیں کہ لکھی سرائے اسمبلی حلقہ میں 28 اکتوبر کو انتخابات ہونے ہیں۔ جہاں 3 لاکھ 66 ہزار 177 رائے دہندگان ہیں، 168 لکھی سرائے اسمبلی حلقہ میں 18 امیدوار میدان میں ہیں، جن میں سے پانچ پارٹی اور 13 آزاد امیدوار ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.