ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی انتخابات: ایل جے پی این ڈی اے سے الگ ہوگی؟ - نشستوں کی تال میل

بھوپندر یادو نے کہا کہ بہار میں ایک بار پھر سے تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت بنے گی، اتحادی جماعتوں کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نامزد رہنما جے ڈی یو اور ایل جے پی سے اتحاد کے تمام نکات اور نشستوں کے معاملے پر بات چیت کریں گے۔

بہار اسمبلی انتخابات: ایل جے پی این ڈی اے سے الگ ہوگی؟

author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:03 PM IST

بہار اسمبلی انتخابات کو لے کر بی جے پی کے طویل اجلاس میں این ڈی اے کے اتحادی جماعتوں کے ساتھ نشستوں کی تال میل سمیت مختلف امور پر بات چیت کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے اتحادی جماعتوں جے ڈی یو اور ایل جے پی سے بات چیت کے لیے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا ہے۔

بہار میں بی جے پی کے انچارج بھوپندر یادو نے این ڈی اے میں اندرونی تنازع کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی مشترکہ طور پر انتخابات لڑیں گی۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس میٹنگ میں بہار کے انچارج بھوپندر یادو نو منتخب بہار کے انتخابی انچارج اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ ختم ہونے کے بعد بہار انچارج اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری بھوپندر یادو نے کہا 'قومی صدر جے پی نڈا نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کے لئے سینئر رہنماؤں کو نامزد کیا ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو بات چیت کا پورا عمل دو دن میں مکمل ہوگا۔ بہار میں بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی تینوں پارٹیاں انتخابات لڑیں گی، اس کے ساتھ ہی جیتن رام مانجھی کی پارٹی 'ہم' نے بھی جے ڈی یو کے ساتھ اتحاد کر لیا ہے۔

بھوپندر یادو نے دعوی کیا کہ ایک بار پھر بہار میں تین چوتھائی اکثریت کے ساتھ این ڈی اے کی حکومت بنے گی۔

بی جے پی رہنما بھوپندر یادو کے بیان سے ایسا تو محسوس ہوتا ہے کہ بہار میں این ڈی اے اتحاد متحد ہے، در حقیقت نشستوں کو لے کر ایل جے پی کے سربراہ چراغ پاسوان کی ناراضگی کھل کر منظر پر آرہی ہے، ایسی صورتحال میں بھوپندر یادو کا بیان ظاہر کررہا ہے کہ پارٹی امید کر رہی ہے کہ جے ڈی یو اور ایل جے پی کی سیٹوں پر بات چیت ایک مثبت ماحول میں دو دن کے اندر حل کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.