ETV Bharat / bharat

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کی مکمل تفصیلات

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 7:08 AM IST

Updated : Nov 3, 2020, 10:36 PM IST

image
image

21:12 November 03

کورونا پر بھاری پڑا رائے دہندگان کا جوش، 54.64 فیصد ووٹنگ

ویڈیو

پٹنہ : بہار میں کورونا انفیکشن کے خدشات کے درمیان دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کا حوصلہ کم نہیں ہوا اور 54.64 فیصد رائے دہندوں نے جمہوریت کے اس تہوار مں اپنی حصہ داری کو یقینی بنا کر بی جے پی کے نند کشور یادو، جے ڈی یو کے شرون کمار اور آرجے ڈی کے تیجسوی پرساد یادو سمیت 1463 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں بند کر دیا۔

چیف الیکشن افسر ایچ۔ آر شری نیواس نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق دوسرے مرحلہ میں 17 اضلاع کے 94 اسمبلی حلقوں میں 41326 ووٹنگ مراکز پر منگل کی صبح سات بجے شروع ہوئی ووٹنگ شام چھ بجے ختم ہو گئی۔ اس دوران 54.64فیصد رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔ ووٹنگ ختم ہونے پرمظفرپور ضلع میں سب سے زیادہ 59.98 فیصد ووٹنگ ہوئی وہیں پٹنہ ضلع میں سب سے کم 48.23 فیصد ووٹ پڑے۔

مسٹر نیواس نے بتایاکہ مغربی چمپارن ضلع میں 55.99 فیصد، مشرقی چمپارن میں 56.75 فیصد، شیوہر میں 56.04 ، سیتامڑھی میں 57.40، مدھوبنی میں 52.67 ، دربھنگہ میں 54.15 ، مظفر پور میں 59.98 ، گوپال گنج میں 55.09 ، سیوان میں 51.88 ، سارن میں 54.15 ، ویشالی میں 51.93 ، سمستی پور میں 56.02 ، بیگو سرائے میں 58.67 ، کھگڑیا میں 56.10 ، بھاگلپور میں 54.54 ، نالندہ میں 51.06 اور پٹنہ میں ضلع میں 48.23 فیصد ووٹروں نے ووٹ کیا ہے۔

19:15 November 03

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، شام چھ بجے تک 53.51 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

خبروں کے مطابق متعدد سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ الیکشن کمیش کے مطابق شام چھ بجے تک 53.51 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

17:39 November 03

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، شام پانچ بجے تک 51.80 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

15:41 November 03

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، دوپہر تین بجے تک 44.51 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

 نالندہ 45.46 سمتی پور45.38 فیصد، سیتامڑھی، 42.81 فیصد، گوپال گنج 46.16 فیصد، شمالی چمپارن42.94 فیصد، مغربی چمپارن 47 فیصد، سمتی پور45.38 فیصد، پٹںہ 39.65 فیصد، کھگڑیا 50.05 فیصد، مظفرپور 51.38 فیصد، بیگوسرائے 47.97 مدھوبنی 43.25 شوہر میں 45.05 ووٹنگ ہوئی۔

15:03 November 03

بہار اسمبلی انتخابات 2020: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ جاری، دوپہر ایک بجے تک 32.82 فیصد ووٹنگ ہوئی۔

نالندہ میں 35.31 فیصد، بھاگلپور34.99 میں 20.08 فیصد، بیگوسرائے 19.01 فیصد، سیتامڑھی 20.22 فیصد، کھگڑیا 38.11 فیصد، مظفر پور41.25 فیصد گوپال گنج 33.05 فیصد، پٹنہ 18.16 فیصد، دربھنگہ 26.73 فیصد، سمتی پور 21.76 مدھوبنی 18.17 فیصد، شمالی چمپارن30 سارن سیوان 28.29 فیصد،  مغربی چمپارن ویشالی 32.79 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ 

14:17 November 03

بہار میں این ڈی اے دوبارہ حکومت قائم کرے گی: وزیراعظم نریندر مودی

وزیراعظم نریندر مودی

بہار کے ضلع سہرسا میں وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انفرادی ووٹ کی طاقت یہ ہے کہ وہ بہار کے روشن مستقبل کی ضمانت دے گام ہر کسی کا ووٹ اہم اور موثر ہے۔

13:33 November 03

بہار میں 1 بجے تک 32.82فیصد ووٹنگ درج کی گئی

بہار میں ووٹنگ

بہار میں 17 اضلاع کی 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلے کی تحت ووٹنگ ہورہی ہے اور اب تک ریاست میں 32.82 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے اور ووٹنگ کے معاملے میں ریاست کا دارالحکومت پٹنہ کافی پیچھے ہے۔

13:24 November 03

تھوڑی ناراضگی ہے لیکن جیت طئے ہے: روی شنکر پرساد

روی شنکر پرساد
روی شنکر پرساد

مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کا مدعا بالکل واضح ہے، بدامنی، عدم تحفظ اور اغوا کیے جانے کے خلاف یہ انتخابات ہے اور مدعا وکاس (ترقی) ہے۔

انھوں نے کہا کہ  گزشتہ برسوں میں سبھی نے دیکھا کہ یہاں کتنے ڈاکٹروں کا اغوا کیا گیا ہے۔ جب لوگ بہار میں امن دیکھتے ہیں، بجلی سڑک دیکھتے ہیں تو انھیں لگتا ہے کہ نتیش کمار کو ہی جیتنا چاہیئے۔

روی شنکر پرساد کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں تک حکومت ہونے سے تھوڑی ناراضگی ہوسکتی ہے لیکن این ڈی اے کی جیت طئے ہے۔

چراغ پاسوان کے مدعے پر انھوں نے کہا کہ 'چراغ نے خود کہا ہے کہ وہ این ڈی اے کا حصہ نہیں ہے جب وزیراعظم نے ہی کہ دیا کہ نتیش کمار ہی وزیراعلی بنیں گے اور بی جے کے قومی صدر اور وزیر داخلہ نے بھی اس تعلق سے وضاحت کردی ہے تو اب بی جے پی کو الگ سے کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔

12:52 November 03

مجھے یقین ہے کہ نتائج بہار کی ترقی کے حق میں آئیں گے: شتروگھن سنہا

کانگریس رہنما شتروگھن سنہا

کانگریس رہنما شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ ' یہاں تبدیلی کی لہر ہے، مجھے یقین ہے کہ انتخابات کے نتائج بہار کی ترقی اور لو سنہا کے حق میں آئیں گے'۔

واضح رہے کہ پٹنہ کے بانکی پور سے کانگریس نے شتروگھن سنہا کے داماد لو سنیا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔

12:41 November 03

پٹنہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد واپس لوٹ رہے چند لوگوں کے ساتھ مارپیٹ

پٹنہ کے فتوحا اسمبلی حلقہ کے سونارو علاقہ کے پولنگ بوتھ نمبر 214 (اے) پر سے ووٹنگ کرکے واپس لوٹ رہے ایک خاندان کے تین افراد کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

خاندان کے افراد نے ایک پارٹی کے کارکنان کے ذریعہ پٹائی کرنے کا االزام عائد کیا ہے کیونکہ وہ لوگ ایک خاص پارٹی کو ووٹنگ کرنے کے لیے دباؤ بنارہے تھے لیکن جب اس خاندان کے لوگوں نے ایسا کرنے سے منع کردیا تو ان کی پٹائی کردی گئی، فی الحال متاثرہ خاندان نے پولیس میں اس کی شکایت درج کرادی ہے۔

12:06 November 03

اب تک بہار کے مظفرپور میں سب سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

آؤ ووٹ کریں
آؤ ووٹ کریں

مظفرپور میں اب تک 26.52 فیصد ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ پٹنہ میں 11 بجے تک 18.16 فیصدی ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

11:36 November 03

بہار میں 11 بجے تک 19.26 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

بہار کے ووٹرز
بہار کے ووٹرز

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 11 بجے تک 19.26 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے۔

11:36 November 03

تتیش کمار کا ٹویٹ: 15 برس کام کیا تبھی بہار آگے بڑھا

پٹنہ کا وی آئی پی پولنگ بوتھ

وزیراعلی نتیش کمار نے ایک ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں سے وہ مسلسل کام کررہے ہیں تبھی بہار آگے بڑھا ہے، پورے بہار کو ہی اپنا گھر خاندان سمجھ کر ہم نے خدمت کی ہے۔ حاشیے پر کھڑے آخری شخص کو بھی ہم جب تک مین اسٹریم میں نہیں لے آتے تب تک ہم کوشش اور ترقی کے کام کرتے رہیں گے۔ 

11:20 November 03

نالندہ میں کئی ای وی ایم مشینیں خراب

علامتی تصویر
علامتی تصویر

نالندہ کے راجگیر میں واقع پولنگ بوتھ 126۔27 کی مشینیں خراب ہونے کی خبر موصول ہورہی ہے، مشینوں کی خرابی پیش نظر متعدد سیاسی رہنماؤں کے ہنگامہ کرنے کی بھی اطلاع ہے۔

10:00 November 03

صبح 10 بجے تک 8.14 فیصد ووٹنگ درج کی گئی

دربھنگہ سے رپورٹ

الیکشن کمیشن کے مطابق 10 بجے تک ووٹنگ میں کچھ تیزی آئی ہے صبح 10 بجے تک یہاں 8.14 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

09:40 November 03

بہار کے وزیراعلی نتیش کمار اپنا ووٹ ڈالا

نتیش کمار
نتیش کمار

وزیراعلی نتیش کمار نے دگہہ کے سرکاری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا اور کہا کہ سبھی کو اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنا چاہیے۔

09:29 November 03

تیجسوی یادو اور رابڑی دیوی نے ووٹ ڈالا

تیجسوی یادو

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو اور ان کی والدہ رابڑی دیوی پٹنہ کے پولنگ بوتھ نمبر 160 پر اپنا ووٹ ڈالنے پہنچے۔

اس موقع پر رابڑی دیوی نے کہا کہ 'بہار میں تبدیلی اور ترقی کی ضرورت ہے'۔

08:12 November 03

فرسٹ ٹائم ووٹر سائیکل سے اپنی دادی کے ساتھ ووٹ دینے پہنچی

فرسٹ ٹائم ووٹر

بہار میں نوجوان ووٹرز پورے جوش و خروش کے ساتھ اس انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، پٹنہ میں ایک لڑکی اپنے دادی کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھ پر بذریعہ سائیکل پہنچی۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ 'میں یہاں اپنی دادی کے ساتھ آئی اور میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈال رہی ہوں، مجھے امید ہے کہ نوجوانوں کے لیے اب یہاں سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے'۔

08:05 November 03

بہار میں صبح آٹھ بجے تک 3.7 فیصد ووٹنگ ہوئی

ووٹرز ووٹ ڈالنےکے بعد
ووٹرز ووٹ ڈالنےکے بعد

بہار میں صبح آٹھ بجے تک 3.7 فیصد ووٹنگ ہوئی لیکن یہاں کئی جگہوں سے ای وی ایم مشینیں خراب ہونے کی شکایت موصول ہورہی ہیں۔

08:00 November 03

چراغ پاسوان نے کھگڑیا میں اپنا ووٹ ڈالا

چراغ پاسوان ووٹ دالنے کے بعد اپنی انگلی پر سیاہی کا نشان دکھاتے ہوئے

لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے صدر چراغ پاسوان نے  پٹنہ کے کھگڑیا میں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

07:58 November 03

بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے اپنا ووٹ ڈالا

بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے دگہہ کے سرکاری اسکول میں واقع پولنگ مرکز پر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انھوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگ بڑے پیمانے پر اس الیکشن میں ووٹ ڈالیں، مجھے امید ہے کہ اس بار کا ووٹنگ فیصد گزشتہ انتخابات سے زیادہ ہوگا'۔

07:41 November 03

مظفرپور کے اسمبلی حلقہ کانٹی کے پولنگ مرکز 294 پر ای وی ایم خراب

مظفر پور میں پانچ اسمبلی حلقے آتے ہیں جن میں کانٹی، بروراج، پارو، صاحب گنج اور میناپور شامل ہیں۔ لیکن ایسی بھی خبریں آرہی ہیں کہ اسمبلی حلقہ کانٹی کے پولنگ مرکز 294 پر ای وی ایم خراب ہے۔

07:36 November 03

بہار کے نائب وزیر اعلی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا

بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل مودی

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ریاست کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

07:31 November 03

آر جے ڈی رہنما نے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

وزیراعلی کے امیدوار تیجسوی یادو

آر جے ڈی رہنما اور عظیم اتحاد کی جانب سے وزیراعلی کے امیدوار تیجسوی یادو نے بہار کی عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

07:29 November 03

سخت حفاظتی اقدامات درمیان ہورہی ہے ووٹنگ

سخت حفاظتی اقدامات

دوسرے مرحلے کے تمام پولنگ مراکز پر سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے ہیں اور وقفے وقفے سے پولنگ مراکز کو سینیٹائز کیا جارہا ہے

07:12 November 03

ووٹرز اور امیدواروں کی تعداد

دوسرے مرحلے کی ووٹنگ
دوسرے مرحلے کی ووٹنگ

ان 94 اسمبلی سیٹوں کے لیے 146 خواتین اور 1316 مرد امیدوار سمیت 1463 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ آج 41362 پولنگ مراکز پر 2 کروڑ 86 لاکھ 11 ہزار 164 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید کرنے والے ہیں۔

ان میں سے ایک کروڑ 50 لاکھ 33 ہزار 34 مرد، ایک کروڑ 35 لاکھ 16ہزار 271 خواتین، 980 تیسری جنس اور 60،879 سروس ووٹرز شامل ہیں۔ سروس ووٹروں میں 57،300 مرد اور 3،579 خواتین ہیں۔ مہاراج گنج اسمبلی حلقہ میں سب سے زیادہ 27 اور درولی ( محفوظ ) اسمبلی حلقہ میں سب سے کم چار امیدوار اس مرحلے میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

07:00 November 03

بہار اسمبلی انتخابات: دوسرا مرحلہ، تازہ ترین اپڈیٹ

وزیراعظم کا ٹویٹ
وزیراعظم کا ٹویٹ

وزیراعظم نریندر مودی نے  آج صبح ٹویٹ کے ذریعے بہار کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'بہار اسمبلی انتخابات میں آج دوسرے مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، سبھی ووٹرز سے میں اپیل کرتا ہوں کہ وہ بڑی تعداد میں ووٹ ڈال کر جمپوریت کے اس تہوار کو کامیاب بنائیں۔ اس دوران سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال رکھیں اور ماسک بھی ضرور پہنیں۔

06:31 November 03

بہار: تیجسوی سمیت متعدد بڑے رہنماؤں کی قسمت داؤ پر

دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

بہار کی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلے میں منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

تین نومبر یعنی منگل کے روز ہونے والے انتخابات میں عام طور پر ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔ لیکن انتظامی وجوہات کی بناپر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفر پور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔

Last Updated : Nov 3, 2020, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.