جو بائیڈن نے اب باقاعدہ طور پر ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد انہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقابلے کے لیے درپیش چیلنج کا سامنا کرنا پڑا گا۔
امریکہ بھر میں کورونا وبا، معاشی کسادبازاری اور شہری بدامنی جیسے بڑی مسائل اپنا منہ کھولے کھڑے ہیں۔
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اب تک کے امیدواروں میں مَیں سب سے آگے ہوں'۔
انھوں نے کہا ہے کہ 'مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہم اس مشترکہ انتخاب میں متحدہ جماعت کا حصہ بن رہے ہیں'۔
بتادیں کہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ان کے آخری چیلینجر برنی سینڈرس نے اپریل سے ہی اپنی انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مؤثر طریقے سے جو بائیڈن کی تائید کررہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بائیڈن نے سات ریاستوں کے علاوہ کولمبیا کے صدارتی پرائمری میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ جس کے بعد مزید آٹھ ریاستوں اور تین امریکی علاقوں میں مقابلہ باقی ہے۔