ETV Bharat / bharat

تاریخی 'بی بی کے علم کی سواری' لوگ اس بار نہیں دیکھ سکیں گے - حیدر آباد نیوز

حیدرآباد میں محرم کو کئی وجہ سے خاص اہمیت حاصل ہے۔ تاریخی بی بی کے عَلَم کی سواری کو ہاتھی پر نکالنے کا رواج بھی حیدرآباد کی قدیم روایت ہے۔

تاریخی 'بی بی کے علم کی سواری' لوگ اس بار نہیں دیکھ سکیں گے

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 8:33 AM IST

Updated : Aug 30, 2020, 8:58 AM IST

رواں سال کورونا وائرس کے باعث علم کی سواری کو ہاتھی پر نہیں نکالا جا سکے گا۔

حکومت نے یکم محرم کو ہی اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے علم کے ہمراہ جلوس پر بھی پابندی عائد کی ہے اور اب علم کی سواری کے لئے ہاتھی بھی فراہم نہیں کیا گیا ہے جس سے شیعہ برادری میں مایوسی ہے۔

تاریخی 'بی بی کے علم کی سواری' لوگ اس بار نہیں دیکھ سکیں گے

کافی دن سے علم کی سواری کے متعلق معمہ برقرار تھا۔ عاشور خانہ کے نگران کار علی الدین آصف نے ہاتھی پر علم کی سواری نہ نکالے جانے کی توثیق کی۔

رکن وقف کونسل حنیف علی نے علم کی سواری سمیت دیگر امور پر ای ٹی وی بھارت سے بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: امام عالی مقام کی شہادت عالمی رہنماؤں کی نظر میں

حنیف علی نے بتایا کہ مذہبی فریضے کا تعلق ہمارے عقیدے سے ہے لیکن ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سرکاری ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

نارائن پیٹ عاشور خانے میں علم ایستاد نہ کیے جانے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حنیف علی نے کہا کہ 'تلنگانہ وقف بورڈ کی لاپروائی کے باعث چند ماہ قبل نارائن پیٹ عاشور خانے کو منہدم کیا گیا تھا جہاں اس برس علم کی ایستادگی عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس کے خلاف سینٹرل وقف کونسل کی جانب سے نوٹس دی جائے گی۔'

Last Updated : Aug 30, 2020, 8:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.