ETV Bharat / bharat

بھوپندر سنگھ ہڈا کی سونیا سے ملاقات - ہریانہ اسمبلی انتخابات

ہریانہ کانگریس کے صدر بھوپندر سنگھ ہڈا نے پارٹی کی صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی اور ریاست میں اسمبلی انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پر گفت و شنید کی۔

بھوپندر سنگھ ہڈا کی سونیا سے ملاقات
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 4:46 PM IST

ہریانہ اسمبلی انتخابات میں تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پارٹی کے ریاستی صدر بھوپندر سنگھ ہڈا نے دلی میں سونیا گاندھی سے ملاقات کی۔

سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ہوئی اس ملاقات کے بعد ہڈا نے کہا کہ سونیا گاندھی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی پر خوش کا اظہار کیا ہے۔

ہڈا نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ کارکردگی اچھی رہی ہے اور وہ اس سے خوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہریانہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کے ساتھ مستقل کی حکمت عملی پر بات کی۔

پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا ماننا ہے کہ ہڈا نے ریاست میں پارٹی کی کمان سنبھالنے میں دیری کر دی اگر وہ پہلے ہی پارٹی کی ذمہ داری قبول کر لیتے تو شاید ریاست میں کانگریس کی حکومت بن جاتی۔

واضح رہے کہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس بھوپندر سنگھ ہڈا کی قیادت میں انتخابی میدان میں اتری تھی اور اس نے 31 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے جبکہ ریاست میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثر حاصل نہیں ہوئی ہے۔

اگرچہ بھارتیہ جنتاپارٹی اور جن نایک جنتا پارٹی مشترکہ طور پر ریاست میں ھکومت بنانے جارہی ہے جس کے بعد ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.