اس احتجاج کی قیادت این سی پی کی مقامی وومن ونگ کی صدر سواتی کامبلے کررہی تھیں۔
بی جے پی رہنما و کتاب کے مصنف بھگوان گوئل کی وزیراعظم نریندر مودی کے سلسلے میں لکھی گئی کتاب 'آج کے شیواجی، نریندرمودی' کے عنوان سے شائع ہوئی ہے جس پر مہاراشٹر ہی نہیں پورے ملک میں زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔
مہاراشٹر کے متعدد اضلاع میں اس کتاب کے عنوان پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرہ بھیونڈی شہر کے زکوٰۃ ناکہ پر این سی پی وومن ونگ کی متعدد کارکنان نے اس متنازع کتاب کے مصنف اور دہلی کے بی جے پی رہنما بھگوان گوئل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظہرہ کررہی خواتین کا کہنا ہے کہ مصنف نے چھترپتی شیواجی سے وزیراعظم مودی کا موازنہ کیا ہے جو انہیں تھوڑا بھی برداشت نہیں ہے چھتر پتی شیواجی سبھی مذاہب کو ساتھ لیکر چلنے والے تھے جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی ملک میں ہندو۔مسلم اور مندر۔مسجد کی سیاست کرتے ہیں۔ اس لیے مہاراشٹر ہی نہیں ملک کی سب سے عظیم شخصیت شیواجی کا موازنہ کرنا بالکل غلط ہے اس کے لیے وزیر اعظم ملک سے معافی مانگیں۔
بھیونڈی میں بھگوان گوئل، وزیراعظم نریندر مودی، امت شاہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں نے ان کے پوسٹر کو چپل سے پیٹا اور نذر آتش کیا اور اس کتاب پر مکمل طور سے پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔