راہل گاندھی نے وزیر اعظم کے قوم کے خطاب سے کچھ دیر قبل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'وزیر اعظم مودی جی سے درخواست ہے کہ آج رات کے خطاب میں سڑکوں پر چلتے ہوئے ہمارے لاکھوں مزدور بھائیوں اور بہنوں کو ان کے گھر تک محفوظ طریقے سے پہنچانے کے لیے اعلان کریں۔
اس کے ساتھ ہی اس مصیبت کی گھڑی میں سہارا دینے کے لیے ان سبھی کھاتوں میں کم از کم 7500 روپیہ سیدھے ان کے کھاتوں میں پہنچائیں۔'
ساتھ ہی راہل گاندھی نے اپنے 30 سیکینڈ ویڈیو پیغام میں کہا کہ ' بچوں کو چوٹ پہنچتی ہے تو ماں روتی ہے، ایسی کوئی بھی ماں نہیں ہے جو اپنے بچوں کو دل میں دکھ ہوتا ہے تو روتی نہیں ہے۔
آج بھارت ماتا رو رہی ہے،کیونکہ بھارت ماتا کے کروڑوں بجے، بیٹے بیٹیاں ہزروں کلو میٹر سڑکوں پر بھوکے پیاسے چل رہے ہیں۔'
ساتھ ہی انہوں نے درحواست کرتے ہوئے کہا کہ،' میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کو آپ گھر پہنچایئے۔ ان کے بینک اکاؤنٹ میں پیسہ ڈالیئے۔ اور ان کے روزگار کے لیے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں جلدی سے جلدی پیکج دیجیئے۔'