ETV Bharat / bharat

بھارت بائیو ٹیک نے کووڈ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری طلب کی - آئی سی ایم آر

قبل ازیں سیرم انسٹی ٹیوٹ نے اپنے کورونا ویکسین 'کوویشیلڈ' کے ہنگامی استعمال کے لیے اجازت طلب تھی جبکہ ایک اور دواساز کمپنی فائزر نے بھارت میں کورونا کے لیے بنائی ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لیے اجازت طلب کی تھی۔

بھارت بایو ٹیک نے ہنگامی استعمال کے لیے منظوری طلب کیا

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 9:43 AM IST

حیدرآباد میں قائم دوا ساز کمپنی بھارت بائیوٹیک نے پیر کو سینٹرل ڈرگ ریگولیٹر سے کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے منظوری حاصل کرنے کی درخواست دی ہے، سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

کوویکسین ٹیکہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے اشتراک سے بھارت بائیوٹیک نے دیسی طور پر تیار کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آگرہ میٹرو ریل پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد پیر کو اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا ویکسین کا انتظار ہے۔

4 دسمبر کو کل جماعتی اجلاس میں وزیر اعظم نے امید ظاہر کی تھی کہ کووڈ 19 ویکسین چند ہفتوں میں تیار ہوسکتی ہے۔ اسی دن کی شام کو امریکی دوا ساز کمپنی فائزر کی بھارت میں قائم برانچ نے کورونا کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کے لئے مرکزی ڈرگ ریگولیٹر سے اجازت طلب طلب کی ہے، اس سے قبل اس کمپنی کو برطانیہ اور بحرین میں اس طرح کی منظوری مل چکی ہے۔

سیرم انسٹی ٹیوٹ نے 6 دسمبر کو آکسفورڈ سے 'کوویشیلڈ' کووڈ 19 ویکسین کے لئے اس سلسلے میں منظوری طلب کی تھی۔ بھارت بائیو ٹیک سیرم انسٹی ٹیوٹ اور فائزر کی درخواستوں پر مرکزی منشیات معیاری کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) میں کووڈ ۔ 19 پر سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی آنے والے دنوں میں غور و فکر کرے گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا 'حالانکہ ان میں سے ابھی تک کسی بھی درخواست کو کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا گیا ہے، اور اس بارے میں نہ ہی کوئی تاریخ طے کی گئی ہے کہ کمیٹی ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے لئے کب اجلاس کرے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.