بھاگلپور کے مدنی چوک پر ہر برس کی طرح رواں برس بھی کانوڑیوں میں پانی بوتل تقسیم کیا جا رہا ہے۔
دراصل یہ کانوڑیے ساون کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں کی تعداد میں سلطان گنج سے گنگا کا پانی لے کر پیدل اپنی سہولیات کے مطابق سواری لے کر دیو گھر جاتے ہیں اور یہ سلسلہ تقریبا ایک ماہ جاری رہتا ہے۔
بھاگل پور میں جمعیت علماء ہند یوتھ کے صدر عبدالرحمان نے بتایا کہ اس سے ان کا مقصد یہ پیغام دینا ہوتا ہے کہ بھارت میں ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، وہ سب بھائی بھائی ہیں اور ان کا مقصد انسانی ہمدردی اور اخوت و بھائی چارہ کو فروغ دینا ہے۔
جمعیت علماء ہند کے رضاکاروں کو مقامی مسلمانوں کی طرف سے بھی امداد دی جاتی ہے اور ہر طرح سے تعاون کیا جاتا ہے، داڑھی اور ٹوپی لگائے یہ لوگ کانوڑیوں کو پانی کا بوتل تقسیم کرنے کا یہ نظارہ واقعی ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کی ایک علمبردار ہے۔