ETV Bharat / bharat

بھاگلپور کا طالب علم چین میں پھنسا

ریاست بہار کے آٹھ افراد جو کورونا وائرس سے متاثرہ ہیاکو شہر میں پھنسے ہوئے ہیں، ان میں ایک بھاگلپور کا طالب علم  محمد التمش احمد بھی ہے۔

bhagalpur resident in cornavirus effected city haikou china
کورونا وائرئس سے متاثرہ ہیاکو شہر میں بھاگل پور کا طالب علم
author img

By

Published : Feb 2, 2020, 2:11 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 9:31 PM IST

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر کے محلہ کبیر پور باشندہ جناب ہارون رشید، جو ان دنوں اپنے بیٹے کو لے کر فکرمند ہیں کیونکہ ان کا بیٹا محمد التمش احمد چین کے ہیاکو شہر میں پھنسا ہوا ہے۔

کورونا وائرئس سے متاثرہ ہیاکو شہر میں بھاگل پور کا طالب علم

جہاں کورونا وائرس سے ڈر کا ماحول ہے اور شہر کو پوری دنیا سے منقطع کر دیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے بچایا جاسکے۔

محمد التمش احمد ہیاکو شہر میں واقع ہینن میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کا طالب علم ہے۔

محمد ہارون رشید کےمطابق ہیاکو شہر سے 300 کلو میٹر دور ہیان شہر سے کورونا وائرس کا قہر شروع ہوا تھا۔

اب تک چین کے تقریبا 16 شہر اس بیماری کی چپیٹ میں آچکے ہیں۔ اس لئے ہاسٹل میں رہ رہے طلباء کو کیمپس کے اندر ہی رہنے کی ہدایت ہے۔

کورونا وائرئس کے بارے میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس وائرس کے ساتھ سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ بیماری کی تشخیص جلدی سے نہیں ہو پاتی ہے ساتھ ہی یہ ایک دوسرے انتہائی تیزی سے پھیلتی ہے۔

چین سے شروع ہوئی یہ بیماری دھیرے دھیرے پوری دنیا کو اپنی چپیٹ میں لینے لگی ہے۔

اب تک اس بیماری سے 10 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور دو سو سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

تیزی سے پھیلتی اس بیماری کو عالمی ادارہ صحت نے ایک عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ وقت وقت پر پھیلتی اس طرح کی بیماری ہمیں آگاہ کرتی ہے کہ اب بھی وقت ہے اپنے ماحولیات کے تئیں ہم حساس ہوجائیں ورنہ وہ دن دور نہیں جب اس طرح کی وبا سے شہر کے شہر ختم ہوجائیں گے۔

Intro: اسکی تفصیلی اسکرپٹ میل سے بھیجی گئی ہے چیک کر لیں

Body:پیکج ایک بار چیک کر لیں

Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 9:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.