ETV Bharat / bharat

شہد کی مکھیوں کے کاٹنے سے بچہ ہلاک - نوئیڈا

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل نوئیڈا کے سیکٹر 71 واقع شیو شکستی اپارٹمنٹ میں پیر کو شہد کی مکھیوں نے دو بچوں کو کاٹ لیا، جس کی وجہ سے ایک بچے کی موت ہوگئی اور دوسرے بچے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

bees attaked and killed in child
author img

By

Published : Jun 11, 2019, 9:43 PM IST

مقامی لوگوں کے مطابق شہد مکھیوں کے کاٹنے کے بعد دونوں بچوں کو پاس کے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک بچے کو مردہ قرار دے دیا اور دوسرے بچے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر نے بتایا کہ ایک بچہ پہلے سے ہی مردہ حالت میں آیا تھا۔ وہیں دوسرے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو بھی دی گئی۔

اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے محکمہ جنگلات کو درختوں پر لگے شہد کی مکھیوں کے چھتوں کے بارے میں جانکاری دی ہے۔

پولیس کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں دونوں بچے اپنی نانی کے یہاں آئے تھے۔

یاد رہے کہ 7 سالہ دیو اور 8 سالہ سینڈی اپنی نانی کے ساتھ پارک میں کھیل رہے تھے، تبھی پارک میں ہی شہد کی مکھیوں نے دونوں بچوں پر حملہ کردیا، جس سے سات سالہ دیو کی موت ہوگئی، جبکہ دوسرے بچے کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.