ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال: دلیپ گھوش کے خلاف گرفتاری کا حکم

author img

By

Published : Nov 15, 2020, 11:19 AM IST

Updated : Nov 15, 2020, 11:39 AM IST

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے چار نومبر 2019 میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس میں نوکری اور تبادلے کے لیے بڑی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔

dilip
dilip

مغربی بنگال کی بردوان عدالت نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے، بردوان ضلع کی سی جی ایم عدالت نے پولیس انتظامیہ سے متعلق متنازع بیان بازی کے معاملے میں بی جے پی کے ریاستی صدر کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

خصوصی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کے خلاف عوامی طور پر بیان بازی قابل قبول نہیں ہے، اس سے سماج میں غلط پیغام جاتا ہے، اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، بی جے پی کے ریاستی صدر ایک ذمہ دار شخصیت ہیں۔

جلسے کے دوران دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ پولیس میں نوکری حاصل کرنے کے لیے کالی گھاٹ میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر نوٹوں کے بنڈل پہنچائے جاتے ہیں۔

دلیپ گھوش کے مطابق 'جو منہ مانگی رقم دیتا ہے اس کی نوکری ہوتی ہے اور جو ادا نہیں کر پاتا ہے اسے انتظار کرنا پڑتا ہے'، بی جے پی کے ریاستی صدر کا مزید کہنا تھا کہ 'پولیس اہلکاروں کو تبادلے اور ترقی کے لیے بھی رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔'

آفیسر انچارج سے پولیس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے تک ترقی حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنی پڑتی ہے، ضلع پولیس انتظامیہ نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے بیان کے خلاف شکایت درج کی اور اس کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کیا۔

رائنا تھانے کی پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر کے بیان پر چارج شیٹ تیار کر کے عدالت میں پیش کیا اور گرفتار ی کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان سے پولیس انتظامیہ کی شبیہ مجروح ہوئی ہے، دوسری سرکاری وکیل نریند بھومی پتر کا کہنا ہے کہ چارج شیٹ میں دلیپ گھوش کو مفرور بتایا گیا ہے، گرفتاری کا پروانہ جاری کرنے کا یہ اصل طریقہ ہے۔

Last Updated : Nov 15, 2020, 11:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.