ETV Bharat / bharat

لالیگا میں بارسیلونا کی پوزیشن مستحکم

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کے میچ میں رائیوویلاکینو کو 1-3 سے شکست دے کر سر فہرست مقام کو محفوظ کیا۔

author img

By

Published : Mar 11, 2019, 10:24 AM IST

barcelona

اسپینش فٹبال لیگ لالیگا کی دفاعی چیمپیئن بارسیلونا کی فتح میں لیونل میسی اور لوئیس سواریز نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے رائیو ویلا کینو کو 1-3 سے شکست دے کر اپنا سر فہرست مقام مزید مستحکم کر لیا ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی بارسیلونا اور اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان 7 پوائنٹز کا فرق ہو گیا ہے۔

گذشتہ رات کھیلے جانے والے میچ میں رائیو ویلا کینو نے حیرت انگیز طور پر برتری حاصل کر لی تھی۔

رائیو کے کھلاڑی راؤل ڈی ٹومس نے الوارو گارشیا کی مدد سے پہلا گول کر کے بارسیلونا کے شائقین میں مایوسی کی لہر دوڑا دی تھی لیکن 38 ویں منٹ میں بارسا کے دفاعی کھلاڑی جیراڈ پی کے نے لیونل میسی کی مدد سے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

دوسرے ہاف میں بارسیلونا کو پنالٹی ملا جسے میسی نے گول میں تبدیل کرنے میں کوئی غلطی نہیں کی جبکہ میچ کے 82 ویں منٹ میں لوئیس سواریز نے گول کر کے اسکور 1-3 سے کر دیا جو میچ ختم ہونے تک برقرار رہا۔

اس جیت کے ساتھ بارسیلونا کو 3 پوائنٹس حاصل ہوئے۔

اس وقت لالیگا کے پوانٹس ٹیبل میں بارسیلونا کے 27 میچوں میں 63 پوائنٹس ہیں جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈ 27 میچوں میں 56 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر ہےاور ریئل میڈرڈ 26 میچوں میں 48 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس جیت کے ساتھ ہی بارسیلونا نے چیمپیئن لیگ کے راؤنڈ 16 کے اگلے میچ میں اپنی حریف ٹیم لیون کو بھی سحت پیغام دیا ہے، واضح رہے کہ پہلے مرحلے کا مقابلہ ان دونوں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تھا۔

Intro:Body:

aftab

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.