ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی کے شعراء کرام کا راحت اندوری کو خراج عقیدت - فیض خمار

اپنے انداز سے سامعین کے دلوں پر راج کرنے والے مشہور و معروف شاعر راحت اندوری کے انتقال سے ملک میں رنج و غم کا ماحول ہے۔ ہر شخص راحت اندوری کی موت سے صدمے میں ہے۔ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں بھی راحت اندوری کے چاہنے والے غمزدہ ہیں۔

بارہ بنکی کے شعرا کرام کا راحت اندوری کو خراج عقیدت

author img

By

Published : Aug 12, 2020, 5:23 PM IST

سب سے زیادہ دکھ اردو ادب سے منسلک افراد میں ہے۔ شعر ادب سے جڑے افراد راحت اندوری کی موت کو بڑا خسارہ قرار دے رہے ہیں اور ان کی یاد میں جگہ جگہ تعزیتی جلسے منعقد کیے جارہے ہیں۔

بارہ بنکی کے شعرا کرام کا راحت اندوری کو خراج عقیدت

اپنی شاعری سے تمام دنیا میں بارہ بنکی کا نام روشن کرنے والے خمار بارہ بنکوی کے پوتے شاعر فیض خمار کے مطابق راحت اندوری کے انتقال سے ان کے جیسے نوجوان شعرا کو کافی نقصان ہوا ہے۔ انہوں کہا کہ راحت صاحب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا تھا۔

فیض کے مطابق راحت صاحب جتنے عمدہ شاعر تھے اس سے کہیں بہتر وہ ایک انسان تھے ، وہ جب ڈائیس پر ہوتے تھے تو ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی گھر کا بزرگ ان کے درمیان بیٹھا ہوا ہے۔ فیض کے مطابق وہ نوجوانوں کی حوصلہ افضائی کرتے تھے۔

فیض کے مطابق وہ ان کے دادا خمار بارہ بنکوی کے بیحد قریبی تھے اور جب انہوں نے فیض کو شعر پڑھتے دیکھا تو انہوں نے کہا کہ یہ نہایت اچھی بات ہے کہ تم خمار صاحب کے لہجے میں شاعری کرتے ہو۔

مشہور شاعر شمسی مینائی کے صاحبزادے شاعر عثمان مینائی نے اس شعر کے ساتھ راحت اندوری کو خراج عقیدت پیش کی کہ

دیوانہ مر گیا شائد تمہار

ہوائیں دشت ماتم کر رہی ہیں

عثمان مینائی نے کہا کہ راحت صاحب کا انتقال اردو ادب کے ساتھ مشاعروں کے لئے بڑا خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ راحت صاحب نے اپنے الگ لہجے سے شاعری کی اور شعر و ادب کی دنیا کو کافی کچھ نیا دیا۔

انہوں نے کہا کہ راحت اندوری نے 2007 میں بارہ بنکی کے ایک مشاعرے میں پڑھتے دیکھا تھا اور اس کے 20 روز بعد ہی انہوں نے عثمان مینائی کو اندور کے مشاعرے میں مدعو کیا تھا۔ راحت اندوری ہمیشہ نئے شعرا کی حوصلہ افضائی کرتے رہتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.