اس میٹنگ میں حکومتی اسکیموں کے نافذ کرانے کے لیے انتظامیہ کے دعووں کی حقیقت سامنے آئی۔ خود بی جے پی رہنماؤں نے ہی انتظامیہ کی کارکردگی کو سوالوں کے کٹگھرے میں کھڑا کر دیا۔
بارہ بنکی کلکٹریٹ کے گاندھی آڈیٹوریم میں ہوئی اس میٹنگ میں تقریبا 2 گھنٹوں تک انتظامیہ عوامی نمائندوں کے نشانے پر رہا۔
میٹنگ میں پہلی دفعہ شرکت کر رہے نو منتخب رکن پارلیمان اوپیندر راوت کا استقبال نہ ہونے پر عوامی نمائندوں نے اعتراض ظاہر کیا۔ اس کے بعد ایک ایک محکمے نے اپنی کارکردگی بتائی تو بی جے پی رکن اسمبلی ستیش شرما نے کئی افسران کو پھٹکار لگائی۔
میٹنگ میں بی ایس این ایل کے مینیجر کے حاضر نہ ہونے پر رکن پارلیمان اوپیندر راوت نے ان کے نمائندے کو میٹنگ سے بھگا دیا۔
میٹنگ میں اپوزیشن پارٹی کے عوامی نمائندوں نے بھی اپنی تجاویز دیں اور محکموں کی اسکیمات کے افتتاح کی اطلاع نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔
میٹنگ میں حکومت کی ترجیحی اسکیمات میں کمی اور بدعنوانی کے الزام میں افسران کو ضلع مجسٹریٹ اور صدارت کر رہے رکن پارلیمان نے ہدایت دی اور امید ظاہر کی آئندہ سب صحیح ہوگا۔