ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیشی گرفتار - اجمیر

راجستھان میں اجمیر کے فوجی علاقے نصیرآباد چھاؤنی سے پکڑا گیا مشتبہ بنگلہ دیشی، ہندوستانی شہریت حاصل کرنا چاہتا تھا۔

بنگلہ دیشی گرفتار
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 3:21 PM IST

اس لئے اس نے گزشتہ ڈھائی سال میں ہندوستان میں رہ کر اپنی شناخت والے اہم دستاویز تیار کرالئے۔ خفیہ ذرائع کی ٹیم کے ذریعہ اس سے پوچھ تاچھ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو نصیرآباد میں واقع اجمیر روڈ سے مشتبہ حالات میں فوج پولیس کی موبائل ٹیم نے اسے پکڑا تھا۔ اس کی حقیقی شناخت بنگلہ دیش میں ضلع منشی گنج کے پاوسر کے رہنے والے شاہ سلطان چشتی (37) کے طورپر ہوئی ہے۔

یہ بنگلہ زبان بول رہا ہے اور اس کے پاس سے آدھار کارڈ، پین کارڈ اور بینادی رہائش گاہ کا سرٹیفکیٹ بھی ہے اور اس کے علاوہ اس نے اجمیر کچہری روڈ اسٹیٹ بینک شاخ میں بینک کھاتے کی پاس بک بھی حاصل کرلی ہے۔

جس کے ذریعہ وہ ہندوستانی شہریت حاصل کرنے کا منصوبہ بنارہاتھا۔ وہ واپس بنگلہ دیش نہیں جانا چاہتا لیکن پوچھ تاچھ اورتحقیق کے بعد اسے الور میں واقع ڈٹینشن سینٹر بھیجا جائےگا۔ تاکہ اسے واپس بھیجا جاسکے۔

وہ 10مارچ 2017 کو ہندوستان میں داخل ہوا تھا اور ملک کے کئی شہروں میں رہتے ہوئے اجمیر درگاہ شریف بھی آیا۔

Intro:Body:

friday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.