ETV Bharat / bharat

بنگلہ دیش کے دفاعی سکریٹری کا کورونا سے انتقال

بنگلہ دیش کے سیکریٹری دفاع عبداللہ المحسن چوہدری ایک نجی اسپتال میں کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ اس بات کی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔

bangladesh defence secretary dies from covid-19
بنگلہ دیش کے دفاعی سکریٹری کا کورونا سے انتقال
author img

By

Published : Jun 29, 2020, 2:57 PM IST

عبداللہ المحسن چودھری کو کورونا مثبت جانچ کے بعد 29 مئی کو سی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت خراب ہونے پر چھ جون کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں شریک کیا گیا تھا۔

وزارت دفاع کی ایڈیشنل سیکرٹری سلیمہ حق نے بتایا کہ 'چوہدری کا پیر کے روز صبح 9.30 بجے ڈھاکہ کے مشترکہ فوجی اسپتال (سی ایم ایچ) میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا'۔

سکریٹری کے انتظامی افسر بھاسانی مرزا نے بتایا کہ 'انہیں کووڈ 19 مثبت جانچ کے بعد 29 مئی کو سی ایم ایچ میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت خراب ہونے پر چھ جون کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کیا گیا تھا'۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ان کی حالت خراب ہونے پر انہیں 18 جون کو وینٹیلیشن سپورٹ پر رکھا گیا تھا'۔

اطلاع کے مطابق چودھری جنوری میں وزیر دفاع سیکرٹری بنے اور 14 جون کو حکومت نے انہیں وزارت دفاع کے سینئر سکریٹری کے عہدے پر ترقی دے دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.