ETV Bharat / bharat

وقوف عرفہ آج - خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے

دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج مناسک حج کی ادائیگی کے لیے آج 9 ذی الحجہ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

فرزندان توحید میدان عرفات پہنچے
author img

By

Published : Aug 10, 2019, 10:59 AM IST

تمام عازمین جمعہ 8 ذی الحجہ کومنیٰ میں قیام کیا، جس کے بعد 9 ذیالحجہ کی صبح نماز فجر کے بعد حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے میدان عرفات پہنچ گئے۔

جہاں فرزندان توحید مسجد نمرہ میں خطبہ حج سننے کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کریں گے۔ عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔

یہ قبولیت کی وہ ساعتیں ہیں جن میں کی گئی کوئی دعا اللہ رب العزت رد نہیں کرتے اس لیے عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔

سورج غروب ہوتے ہی میدان عرفات کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم ہے اس لیے حجاج کرام میدان عرفات کی حدود سے مذدلفہ کا رخ کرتے ہیں۔

مذدلفہ میں شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں چننے کے ساتھ ساتھ رات کھلے آسمان تلے قیام کریں گے اور مذدلفہ میں ہی نماز مغرب اور نماز عشاءایک ساتھ ادا کریں گے۔

رات کھلے آسمان تلے قیام کے بعد نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ پہنچیں گے جہاں شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

اسی طرح 11 ذوالحج کو بھی تینوں شیطانوں کو بھی کنکریاں مارنے کا حکم ہے۔ 12 ذوالحج کو آخری دن شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کرام مکہ المکرمہ واپس جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 10، 11، 12 ذوالحج کو منیٰ میں قیام کرنا حج کا لازمی رکن ہے۔ اس دوران طواف زیارت کے لیے حجاج کرام کے لیے مکہ المکرمہ میں مسجد الحرام جانا لازم ہے۔

Intro:Body:

bxcvbvc

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.