عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے بتایا ،'عظیم پریم جی نے اپنی دولت کے بڑے حصہ کو فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ چیرٹی کے تئیں پرعزم ہیں۔ اس گراں قدر عطیے سے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن کو فلاحی کاموں میں کافی مدد ملے گی۔'
بیان کے مطابق اس خطیر رقم سے فلاحی کام انجام دیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ہی پریم جی کے ذریعے عطیہ کی گئی کل مالیت 145000 کروڑ روپیے ہو گئی ہے۔
اس سے عظیم پریم جی فاؤنڈیشن دنیا کی سب سے بڑی فاؤنڈیشن کی فہرست میں شمار ہوگئی ہے۔
عظیم پریم جی پہلے ایسے بھارتی ہیں، جنہوں نے 'دی گیوَنگ پلِج اینی شی ایٹیو' پر دستخط کیے ہیں۔ جس کے تحت اپنی 50 فیصد دولت چیرٹی کاموں کے لیے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا جاتا ہے۔
عظیم پریم جی نے 'عظیم پریم جی فاؤنڈیشن' کو سماجی فلاحی کاموں کے لیے بنایا ہے۔ جو خا ص طور سے تعلیمی کاموں کے لیے کام کرتی ہیں۔ تعلیمی میدان میں کام کرنے والوں کو یہ فاؤنڈیشن مالی مدد بھی دیتی ہے۔
عظیم پریم جی کو فرانس کا اعلی ترین شہری اعزاز 'شیویلیئر ڈی لا لیجن ڈی آنر' بھی مل چکا ہے۔ ان کو یہ اعزاز سماجی فلاحی کاموں، فرانس میں معاشی اصلاحات اور آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینے کو لیکر دیا گیا ہے۔