امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'ہم بین الاقوامی سمندری سکیورٹی مہم میں شامل ہونے کے لیے آسٹریلیا کی حکومت کے اعلان کا دل سے استقبال کرتے ہیں'۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں تلاشی گشت کے لیے جہاز بھیجنے کے آسٹریلیا کی نئی حکومت کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
حال ہی میں منتخب آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے بدھ کو امریکی قیادت والے اتحاد میں ان کے ملک کے شامل ہونے کا اعلان کیا۔
موریسن نے کہا کہ آسٹریلیا، ایران کے ساحل پر آبی گذر گاہ کی حفاظت کے لیے فوجیوں، ایک نگرانی ہوائی جہاز اور ایک جنگی جہاز بھیجے گا۔