وہ یہاں پر کانگریس امیدوار دیپیندر سنگھ ہڈا کی حمایت میں انتخابی مہم کے لیے یہاں پہنچے تھے۔
نوجوت سنگھ سدھو کو چپل لگی نہیں، جب ان پر چپل پھینکی گئی تو اس وقت نوجوت سنگھ عوامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس واقعے کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ سکیورٹی میں تعینات پولیس اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔
خاتون کا نام جیتیندر کور بتایا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق، چپل پھینکنے کی وجہ اس کی ناراضگی تھی۔
اس واقعے کے بعد جب سدھو واپس جانے لگے تو کچھ لوگوں نے انہیں کالے جھنڈے دکھائے ۔ اس کو لے کر کانگریس کارکنان اور جھنڈے دکھانے والوں میں جھڑپ ہو گئی۔ تاہم پولیس نے حالات کو قابومیں کر لیا۔